بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 شوال 1445ھ 20 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

ناپاک بستر پربیٹھ کر ذکر واذکار وغیرہ پڑھنے کا حکم


سوال

کیا ناپاک بستر جس پر احتلام ہوا ہو،اور گندگی بستر کو لگی ہو،  اس پر  بیٹھ کر درود شریف پڑھ سکتےہیں؟

جواب

صورتِ مسئولہ میں  جگہ کا پاک ہونا نماز کے صحیح ہونے کے لیے تو شرط ہے، دیگر اذکار کے صحیح اور ادا ہونے کے لیے شرط نہیں؛ لہذا اگر بستر ناپاک ہے تو اس پر بیٹھ کر ذکر اذکار کرنا(یعنی درود شریف وغیرہ پڑھنا) منع نہیں ہے، البتہ براہِ راست ناپاک جگہ پر بیٹھ کر ذکر (درود شریف وغیرہ) کرنا ذکر کے آداب کے خلاف ہے، اس لیےاگر بستر ناپاک ہو تو اس کے اوپر کوئی پاک کپڑا بچھا لینا چاہیے۔

فتاویٰ شامی میں ہے:

"فتحصل من هذا أن الموضع إن كان معدا للنجاسة كالمخرج والمسلخ كرهت القراءة مطلقا، وإلا فإن لم يكن هناك نجاسة ولا أحد مكشوف العورة فلا كراهة مطلقا وإن كان فإنه يكره رفع الصوت فقط إن كانت النجاسة قريبة فتأمل."

(کتاب الصلاۃ،باب صلاۃ الجنازۃ،، ج:2، ص:195، ط:ایچ ایم سعید)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144307102127

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں