بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

15 شوال 1445ھ 24 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

ناپاک برتن کو پاک کرنے کا طریقہ


سوال

 میرا سوال یہ ہے کہ اگر کسی برتن میں اندر سے نجاست لگ جائے مثلاً لوٹا یا کوئی اور چیز تو کیا نلکے یا پائپ  کے ذریعہ  برتن کو بھر کر اس میں بہت سارا پانی بہانے سے برتن پاک ہوجائے گا یا تین مرتبہ دھونا ضروری ہے؟

جواب

صورت مسئولہ میں اگر  نجس برتن میں نلکے وغیرہ کے ذریعہ اتنا پانی بہادیا جائے کہ  اس سے  نجاست کا اثر زائل ہوجائے تو یہ برتن پاک ہوجائے گا،تین مرتبہ دھونا ضروری نہیں ہوگا۔

فتح القدير للامام كمال ابن الهمام،کتاب الطہارات ،باب الانجاس وتطہیرھا، (1/ 183،184)ط:رشیدیہ

"(والنجاسة ضربان: مرئية، وغير مرئية فما كان منها مرئيًا فطهارته زوال عينها)؛ لأن النجاسة حلت المحل باعتبار العين فتزول بزوالها (إلا أن يبقى من أثرها ما تشق إزالته)؛ لأن الحرج مدفوع، وهذا يشير إلى أنه لايشترط الغسل بعد زوال العين وإن زال بالغسل مرةً واحدةً، وفيه كلام (وما ليس بمرئي فطهارته أن يغسل حتى يغلب على ظن الغاسل أنه قدطهر)".

 فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144308102235

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں