بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 شوال 1445ھ 20 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

ناپاکی نکلنے کے شک کی صورت میں حکم


سوال

 میرے پاخانہ نکلنے کی جگہ پر مجھے لیس دار سی نمی محسوس ہوتی ہے، کیا اس سے میرا وضو ٹوٹ جاتا ہے؟

جواب

اگر یہ یقین ہے کہ پاخانہ کے راستے سے کوئی تری نکلی ہے تو وضو ٹوٹ جائے گا، لیکن اگر شک ہے اور استنجا کے بعد پانی کی نمی یا پسینے کو نکلنے والی تری گمان کیا جارہا ہے تو اس شک کا اعتبار نہیں۔

ہاں! اگر سائل کو بواسیر کا مرض ہے، جس کی وجہ سے مقعد سے رطوبت نکلنے کا امکان رہتاہے تو اسے احتیاطاً وضو سے پہلے یہ رطوبت صاف کرنی چاہیے۔

(قوله: ولو شك إلخ) في التتارخانية: من شك في إنائه أو في ثوبه أو بدن أصابته نجاسة أو لا فهو طاهر ما لم يستيقن.

(الدر المختار وحاشية ابن عابدين 1/ 151 ط:سعيد)

فقط و الله أعلم


فتوی نمبر : 144201200610

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں