بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

23 شوال 1445ھ 02 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

نانی کے علاج کے لیے ان کو سونا فروخت کرنا اور ان کے انتقال کے بعد اس کی بچی ہوئی رقم کا حکم


سوال

میری نانی کا انتقال ہوگیا ہے، دورانِ  علاج نانی کو کسی نے گولڈ  (سونا)  گفٹ کیا تھا، وہ ہم نے بیماری کی وجہ  سے گولڈ کو فروخت کردیا تھا، اب اس میں ہمارے پاس  پچاس ہزار  ہمارے پاس ہے، اب ہم ان پیسوں کا کیا کریں ، میری نانی کے چار بھائی اور چار بہنیں ہیں!

جواب

صورتِ  مسئولہ میں نانی کو گفٹ میں ملا ہوا  سونا   اگر آپ نے  نانی کے ہوش وحواس میں  ان سے  اجازت لے کر  فروخت کرکے وہ رقم ان کے علاج پر لگائی تھی تو ایسا کرنا جائز تھا، اب ان کے انتقال کے بعد  جس قدر رقم بچی ہے وہ ان کا ترکہ شمار ہوگا، جو ان کے ورثاء میں شرعی حصص کے مطابق تقسیم ہوگا۔

نانی کے ترکہ کی تقسیم معلوم کرنے کے لیے ان کے ورثاء کی تفصیل معلوم ہونا ضروری ہے کہ ان کی اولاد موجود ہے یا نہیں ، اگر اولاد نہیں تو پوتے/پوتیاں موجود ہیں یا نہیں ہیں؟ اس کی تفصیل بتاکر ترکہ کی تقسیم کا ترکہ معلوم کرلیں۔فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144111200833

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں