میرے نانا کے پاس تقریباً پانچ ایکڑ زمین ہے، کیا میں ان کو زکاۃ دے سکتا ہوں, اور وہ بیمار بھی ہیں ان کو پیسوں کی ضرورت بھی ہے، ان کے بچے ان کی زمین کی آمدنی سے ان کا علاج کراتے ہیں?
نواسوں کے لیے کسی صورت ناناکو زکاۃ دینا جائز نہیں ہے؛ لہذا آپ نانا کو اپنے مال کی زکاۃ نہیں دے سکتے، اگر وہ ضرورت مند ہیں تو نفلی صدقے یا عطیے سے تعاون کیجیے۔
الفتاوى الهندية (1 / 188):
"ولايدفع إلى أصله، وإن علا". فقط والله أعلم
فتوی نمبر : 144108201414
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن