بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 شوال 1445ھ 26 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

نان کسٹم پیڈ گاڑی رکھنا یا ایسی گاڑیوں کا کاروبار کرنا


سوال

نان کسٹم پیڈ گاڑی رکھنا یا کاروبار کرنا ان علاقوں میں جہاں پر قانونی طور پر اس کی اجازت نہ ہو جائز ہے یا نا جائز؟

جواب

واضح رہے کہ  حکومت کے جائز قوانین پر عمل کرنا لازم ہے،لہذا صورتِ مسئولہ میں نان پیڈ کسٹم گاڑیوں کا ان علاقوں میں  کاروبار کرنا اور اپنے پاس رکھنا جہاں حکومت کی طرف سے  پابندی ہو  جائز نہیں ہے۔

فتاویٰ محمودیہ میں ہے:

"۔۔۔۔۔۔لیکن آدمی جب کسی حکومت کے ماتحت رہتا ہے تو اس کے قانون کی پابندی قانوناً لازم ہوتی ہے،اس کے خلاف کرنا قانونی چوری ہے،جس سے عزت و مال دونوں کا خطرہ ہوتا ہے،اپنی عزت و مال کو خطرہ میں ڈالنا دانشمندی نہیں ہے۔فقط واللہ سبحانہ اعلم۔"

(کتاب البیوع،باب البیع الباطل والفاسد والمکروہ،ج:16،ص:148،ط:جامعہ فاروقیہ کراچی)

قرآن مجید میں ہے:

"{يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا أَطِيعُوا اللَّهَ وَأَطِيعُوا الرَّسُولَ وَأُولِي الْأَمْرِ مِنْكُمْ} "[النساء : 59]

ترجمہ:" اے ایمان والو تم اللہ کا کہنا مانو اور رسول کا کہنا مانو اور تم میں جو لوگ اہلِ حکومت ہیں ان کا بھی۔" 

الدرالمختار میں ہے:

"لأن طاعة الإمام فيما ‌ليس ‌بمعصية فرض فكيف فيما هو طاعة".

(‌‌‌‌كتاب الجهاد،باب البغاة،ج:4،ص:264،ط :سعيد)

فقط والله اعلم


فتوی نمبر : 144403101368

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں