بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 شوال 1445ھ 26 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

نماز جنازہ میں سورہ فاتحہ پڑھنا اور جمعہ کے دن بعد نماز عصر اسی جگہ پر بیٹھ کر اسی مرتبہ درود شریف پڑھنے کا حکم


سوال

1۔نماز جنازہ میں سورہ فاتحہ پڑھناكيسا هے؟

2۔اور جمعہ کے روز نماز عصر کے بعد اسی جگہ بیٹھ کر اسی مرتبہ درود شریف پڑھنا کیسا ہے ؟ حوالہ کا طلب گار ہوں۔

جواب

1۔واضح رہے کہ جنازہ کی نماز صورت کے اعتبار سے تو نماز ہے، لیکن حقیقت میں دعا ہے، اس لیے جنازہ کی نماز میں قرأت کرنا مشروع نہیں ہے، اسی وجہ سے فقہاء نے جنازہ کی نماز میں سورہ فاتحہ قرأت کی نیت سے پڑھنے کو مکروہ قرار دیا ہے، البتہ سورہ فاتحہ چوں کہ دعا ئیہ مضمون پر مشتمل ہے، اس لیے اگر کوئی جنازہ کی نماز میں سورہ فاتحہ کو دعا کی نیت سے پڑھے تو یہ جائز ہے۔

فتاوی شامی میں ہے :

"(ولا قراءة ولا تشهد فيها) وعين الشافعي الفاتحة في الأولى. وعندنا تجوز بنية الدعاء وتكره بنية القراءة لعدم ثبوتها فيها عنه عليه الصلاة والسلام.

(قوله وعين الشافعي الفاتحة) وبه قال أحمد؛ لأن ابن عباس صلى على جنازة فجهر بالفاتحة، وقال: عمدا فعلت ليعلم أنها سنة. ومذهبنا قول عمر وابنه وعلي وأبي هريرة، وبه قال مالك كما في شرح المنية (قوله بنية الدعاء) والظاهر أنها حينئذ تقوم مقام الثناء على ظاهر الرواية من أنه يسن بعد الأولى التحميد (قوله وتكره بنية القراءة) في البحر عن التجنيس والمحيط: لا يجوز؛ لأنها محل الدعاء دون القراءة  ومثله في الولوالجية والتتارخانية. وظاهره أن الكراهة تحريمية، وقول القنية: لو قرأ فيها الفاتحة جاز أي لو قرأها بنية الدعاء ليوافق ما ذكره غيره، أو أراد بالجواز الصحة، على أن كلام القنية لايعمل به إذا عارضه غيره، فقول الشرنبلالي في رسالته: إنه نص على جواز قراءتها فيه نظر ظاهر لما علمته، وقوله: وقول منلا على القارئ أيضا يستحب قراءتها بنية الدعاء خروجا من خلاف الإمام الشافعي فيه نظر أيضا لأنها لا تصح عنده إلا بنية القرآن، وليس له أن يقرأها بنية القراءة ويرتكب مكروه مذهبه ليراعي مذهب غيره كما مر تقريره أول الكتاب."

(کتاب الصلاۃ، باب صلاۃ الجنازۃ، ج: 2، ص: 213، ط: سعید)

2۔اور جمعہ کے دن عصر کے بعد اسی جگہ بیٹھ کر اسی مرتبہ درود شریف پڑھنا ثابت ہے،ذخیرہ احادیث میں اس قسم کی دو روایات ملتی ہیں:

پہلی روایت حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کی ہے :

’’من صلّٰی صلاةَ العصر من یوم الجمعة فقال قبل أن یقوم من مکانه : أللّٰهم صل علٰی محمد النبي الأمي وعلٰی أٰله وسلم تسلیمًا ثمانین مرةً، غفرت له ذنوبُ ثمانین عامًا، وکتبت له عبادة ثمانین سنةً.‘‘

  (القول البدیع،الباب الخامس في الصلاة عليه في أوقات مخصوصة،الصلاة عليه في يوم الجمعة و ليلتها، ص:199، ط:دارالريان للتراث)

دوسری روایت حضرت سہل بن عبداللہ رضی اللہ عنہ کی ہے، جس کے یہ الفاظ ہیں:

’’وعن سهل بن عبداللّٰه ؓ قال: من قال في یوم الجمعة بعد العصر: ’’  اَللّٰهُمَّ صَلِّ عَلٰى مُحَمَّدٍ النَّبِيِّ الْأَمِيِّ وَ عَلٰى أٰلِهٖ وَسَلِّمْ‘‘ ثمانین مرةً، غفرت له ذنوبُ ثمانین عاماً.‘‘

  (القول البدیع،الباب الخامس في الصلاة عليه في أوقات مخصوصة،الصلاة عليه في يوم الجمعة و ليلتها، ص:199، ط:دارالريان للتراث)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144405101218

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں