بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

16 شوال 1445ھ 25 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

نماز جنازہ میں تکبیر بھولنے کی صورت میں نماز کا حکم


سوال

اگر نماز جنازہ میں ایک یا ایک سے زیادہ تکبیریں بھول جائیں تو نمازجنازہ ہوجائےگی یادوبارہ ادا کریں؟ 

جواب

واضح رہے کہ  نماز جنازہ میں چاروں تکبیریں فرض ہیں، اگر ایک تکبیر بھی چھوٹ گئی تو نماز نہیں ہوئی، اس کا اعادہ کیا جائے۔

فتاوی ہندیہ میں ہے :

"وصلاة الجنازة أربع تكبيرات ولو ترك واحدة منها لم تجز صلاته، هكذا في الكافي".

(کتاب الصلاۃ،الباب الحادی والعشرون فی الجنائز ،ج:1،ص:164،دارالفکر)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144408100296

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں