بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 شوال 1445ھ 26 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

نمازِ عشاء کی رکعتوں کی تعداد اور وتر کے بعد آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے نماز پڑھنے کا ثبوت


سوال

عشاء کی کل کتنی رکعتیں ہیں؟ اصل میں 17 رکعات کہتے ہیں، لیکن بعض لوگ یوں کہتے ہیں کہ عشاء سے قبل 4 رکعتیں،  عشاء کے4 فرض ، اور فرض کے بعد 2 پھر 2 نفل پھر 3 ہے، بس اتنا ہی ہے،یہ  کُل 15 ہوئیں، اور یہ بات بتاتے ہوئے یوں کہتے ہیں کہ وتر کے بعد آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے کوئی نماز نہیں پڑھی، اس کا کیا جواب ہے؟ مدلل جواب مرحمت فرمائیں۔

جواب

عشاء کی نماز میں 9 رکعات لازمی ہیں،چار فرض ، فرض کے بعددو سنت مؤکدہ اور تین وتر واجب،اس کے علاوہ بقیہ سنن غیرمؤکدہ اور نوافل ہیں،جس میں چار سنتیں(غیرمؤکدہ)فرض سے قبل،دو نفل وتر سے قبل اور دو نفل وتر کے بعد ہے، یوں مجموعی طور پر سترہ رکعات ہوئیں،باقی چار فرض سے پہلے چار رکعت جو کہ سنت غیرموٴکدہ ہیں  صحابہٴ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کے یہاں ان چار رکعتوں کے پڑھنے کا معمول تھا،اور صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین،  آپ صلی اللہ علیہ وسلم  کو جو عمل  کرتے دیکھتے،  اسے اپنی زندگیوں میں لاتے تھے۔

چناں چہ ”قیام اللیل للامام المروزی“ میں حضرت سعید بن جبیر رحمہ اللہ سے منقول ہے:

"عن سعید بن جبیر -رحمه اللہ- کانوا یستحبون أربع رکعات قبل العشاء الآخرة."

(قیام اللیل لمحمد نصر المروزي:ج:1، ص:88، ط: فیصل آباد، باکستان)

نیز ”الاختیار لتعلیل المختار“ جو فقہ حنفی کی معتبر کتاب ہے، اس میں حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا کی ایک روایت نقل کی گئی ہے، جس میں حضور صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ معمول بیان کیا گیا ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم عشاء سے پہلے چار رکعتیں پڑھتے تھے ۔

"عن عائشة أنه -علیه الصلاة والسلام- کان یصلي قبل العشاء أربعا ثم یصلي بعدہا أربعًا ثم یضطجع."

( الاختیار لتعلیل المختار،ج:1،ص:66،ط: بیروت)

چار فرض کے بعد دو رکعت سنتِ مؤکدہ جس کی تاکید "سنن ترمذی" میں ام المؤمنین حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہ سے ان الفاظ میں  مروی ہے  کہ:" رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم  نے فرمایا: جو بارہ رکعات سنت   پر مداومت کرے گا ،اللہ اس کے لیے جنت میں ایک گھر بنائے گا: چار رکعتیں ظہر سے پہلے، دو رکعتیں اس کے بعد، دو رکعتیں مغرب کے بعد، دو رکعتیں عشاء کے بعد اور دو رکعتیں فجر سے پہلے "۔

"عن عائشة، قالت: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: ‌من ‌ثابر ‌على ثنتي عشرة ركعة من السنة بنى الله له بيتا في الجنة: أربع ركعات قبل الظهر، وركعتين بعدها، وركعتين بعد المغرب، وركعتين بعد العشاء، وركعتين قبل الفجر."

(أبواب الصلاة، ‌‌باب ما جاء فيمن صلى في يوم وليلة ثنتي عشرة ركعة من السنة، ج:1، ص:537،ط:دارالغرب الاسلامي)

اس کے علاوہ عشاء کے نوافل سے متعلق ذخیرہ احادیث میں مختلف اور متعدد روایات ہیں،چنانچہ"الدرایۃ فی تخریج احادیث الہدایۃ" میں ہے:

"وأما ما ‌يتعلق ‌بالعشاء ففي سنن سعيد بن منصور من حديث البراء رفعه من صلى قبل العشاء أربعا كان كأنما تهجد من ليلته ومن صلاهن بعد العشاء كمثلهن من ليلة القدر وأخرجه البيهقي من حديث عائشة موقوفا وأخرجه النسائي والدارقطني موقوفا على كعب."

(كتاب الصلاة، باب النوافل، ج:1، ص:198، ط:دارالمعرفة)

نیز یہ بات بے بنیاد ہے کہ"  وتر کے بعد آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے کوئی نماز نہیں پڑھی"،کیوں کہ متعدد روایات میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے وتر کے بعد نماز پڑھنا ثابت ہے ، جیسا کہ سنن ترمذی میں حضرت ام سلمہ رضی اللہ عنہا سے مروی  حدیث ہے کہ "نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم وتر کے بعد دو رکعتیں پڑھتے تھے۔"

"عن أم سلمة، أن النبي صلى الله عليه وسلم كان ‌يصلي ‌بعد ‌الوتر ركعتين.وقد روي نحو هذا، عن أبي أمامة، وعائشة، وغير واحد عن النبي صلى الله عليه وسلم."

(ترمذي،ابواب الوتر، باب ما جاء لا وتران في ليلة، رقم الحديث:471، ج:1، ص:593، ط:دارالغرب الاسلامي)

بدائع الصنائع میں ہے:

"وأما مقدار كل واحدة منها، ووقتها على التفصيل: فركعتان قبل الفجر، وأربع قبل الظهر لا يسلم إلا في آخرهن، وركعتان بعده، وركعتان بعد المغرب، وركعتان بعد العشاء كذا ذكر محمد في الأصل، وذكر في العصر والعشاء إن تطوع بأربع قبله فحسن، وذكر الكرخي هكذا إلا أنه قال في العصر: وأربع قبل العصر، وفي العشاء وأربع بعد العشاء، وروى الحسن عن أبي حنيفة وركعتان قبل العصر، والعمل فيما روينا على المذكور في الأصل.والأصل في السنن ما روي عن عائشة - رضي الله عنها - عن رسول الله - صلى الله عليه وسلم - أنه قال «من ثابر على اثنتي عشرة ركعة في اليوم والليلة بنى الله له بيتا في الجنة: ركعتين قبل الفجر، وأربع قبل الظهر، وركعتين بعدها، وركعتين بعد العشاء» ، وقد واظب رسول الله - صلى الله عليه وسلم - عليها ولم يترك شيئا منها إلا مرة أو مرتين لعذر.

وإنما قال في الأصل: إن التطوع بالأربع قبل العشاء حسن؛ لأن التطوع بها لم يثبت أنه من السنن الراتبة، ولو فعل ذلك فحسن؛ لأن العشاء نظير الظهر في أنه يجوز التطوع قبلها وبعدها، ووجه رواية الكرخي في الأربع بعد العشاء ما روي عن ابن عمر - رضي الله عنه - موقوفا عليه ومرفوعا إلى رسول الله - صلى الله عليه وسلم - أنه قال «من صلى بعد العشاء أربع ركعات كن له كمثلهن من ليلة القدر» وروي عن عائشة أنها «سئلت عن قيام رسول الله - صلى الله عليه وسلم - في ليالي رمضان فقالت: كان قيامه في رمضان وغيره سواء، كان يصلي بعد العشاء أربعا لا تسأل عن حسنهن وطولهن، ثم أربعا لا تسأل عن حسنهن وطولهن، ثم كان يوتر بثلاث»."

(كتاب الصلاة، فصل الصلاة المسنونة، ج:1، ص:284، ط:دارالكتب العلمية)

فتاوی شامی میں ہے:

"(وسن) مؤكدا (أربع قبل الظهر )...(وركعتان قبل الصبح وبعد الظهر والمغرب والعشاء) شرعت البعدية لجبر النقصان، والقبلية لقطع طمع الشيطان (ويستحب أربع قبل العصر، وقبل العشاء وبعدها بتسليمة) وإن شاء ركعتين.

وفي الرد:(قوله وإن شاء ركعتين) كذا عبر في منية المصلي. وفي الإمداد عن الاختيار: يستحب أن يصلي قبل العشاء أربعا وقيل ركعتين، وبعدها أربعا وقيل ركعتين اهـ. والظاهر أن الركعتين المذكورتين غير المؤكدتين."

(كتاب الصلاة، باب الوتر والنوافل، ج:2، ص:13، ط:سعيد)

فقط والله اعلم


فتوی نمبر : 144407100543

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں