بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

16 شوال 1445ھ 25 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

نمک کی کان میں کام کرنے والوں کے ناک میں نمک کا گرد جانے سے روزہ کا حکم


سوال

 نمک کی  مشین میں کام کرنے والوں کے ناک میں نمک کا گرد داخل ہوتا ہے جس کا ذائقہ حلق میں بھی محسوس ہوتا ہے۔ کیا یہ مفطر صوم ہے یا نہیں ؟ رہنمائی فرمائیں !

جواب

صورتِ  مسئولہ میں نمک کی کان میں کام کرنے والوں  کی ناک میں جو نمک   کی گردبغیر ان کے فعل   اور ارادہ کے  داخل ہوجاتی ہے تو  اس  سے روزہ نہیں ٹوٹے گا۔

فتاوی شامی میں ہے:

"(أو دخل حلقه غبار أو ذباب أو دخان) ولو ذاكرا استحسانا لعدم إمكان التحرز عنه، ومفاده أنه لو أدخل حلقه الدخان أفطر أي دخان كان ولو عودا أو عنبرا له ذاكرا لإمكان التحرز عنه فليتنبه له كما بسطه الشرنبلالي

(قوله: استحسانا) وفي القياس يفسد أي بدخول الذباب لوصول المفطر إلى جوفه وإن كان لا يتغذى به كالتراب والحصاد هداية (قوله: لعدم إمكان التحرز عنه) فأشبه الغبار والدخان لدخولهما من الأنف إذا أطبق الفم كما في الفتح، وهذا يفيد أنه إذا وجد بدا من تعاطي ما يدخل غباره في حلقه أفسد لو فعل شرنبلالية (قوله: ومفاده) أي مفاد قوله دخل أي بنفسه بلا صنع منه."

(کتاب الصوم ، باب ما یفسد الصوم ج نمبر ۲ ص نمبر ۳۹۵،ایچ ایم سعید)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144309100847

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں