بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

5 جمادى الاخرى 1446ھ 08 دسمبر 2024 ء

دارالافتاء

 

نماز کے وقت جسم میں کچھ حرارت محسوس ہو تو کیا کریں؟


سوال

نماز پڑھتے وقت مجھے اپنی کمر اور بازو اور سر میں واضح طور پر کچھ چلنے کا احساس ہوتا ہے اور حرارت محسوس ہوتی ہے اور عین اذان اور نماز کے دوران ہی ایسا کیسے اور کیا ہو سکتا ہے اور اسکا علاج کیا ہو سکتا ہے؟

جواب

صورت مسئولہ میں  مذکورہ چیزوں کی طرف دھیان نہ دیں بلکہ یکسوئی  کے ساتھ یہ  تصور کر کے نماز پڑھیں کہ میں اللہ تعالٰی کو دیکھ رہا ہوں اور اگر تصور نہ ہو تو یہ تصور کریں کہ  اللہ مجھے دیکھ رہا ہے، کسی ماہر معالج سے مشورہ بھی کر لیں۔

حدیث شریف میں ہے:

"حدثنا علي بن محمد، حدثنا وكيع، عن كهمس بن الحسن، عن عبد الله بن بريدة، عن يحيى بن يعمر، عن ابن عمرعن عمر رضي الله عنه، قال: كنا جلوسا عند النبي - صلى الله عليه وسلم - فجاء رجل شديد بياض الثياب، شديد سواد شعر الرأس، لا يرى عليه أثر السفر (1)، ولا يعرفه منا أحد، قال: فجلس إلى النبي - صلى الله عليه وسلم - فأسند ركبته إلى ركبته، ووضع يديه على فخذيه، ثم قال: يا محمد! ما الإسلام؟ قال: شهادة أن لا إله إلا الله وأني رسول الله، وإقام الصلاة، وإيتاء الزكاة، وصوم رمضان، وحج البيت. قال: صدقت. فعجبنا منه، يسأله ويصدقه، ثم قال: يا محمد، ما الإيمان؟ قال: أن تؤمن بالله، وملائكته، ورسله، وكتبه، واليوم الآخر، والقدرخيره وشره. قال: صدقت، فعجبنا منه يسأله ويصدقه، ثم قال: يا محمد، ما الإحسان؟ قال: أن تعبد الله كأنك تراه، فإنك إن لا تراه فإنه يراك" قال: فمتى الساعة؟ قال: ما المسؤول عنها بأعلم من السائل" قال: فما أمارتها؟ قال: أن تلد الأمة ربتها -قال وكيع: يعني: تلد العجم العرب- وأن ترى الحفاة العراة العالة رعاء الشاء يتطاولون في البناء". قال: ثم قال: فلقيني النبي - صلى الله عليه وسلم - بعد ثلاث، فقال:" أتدري من الرجل؟ " قلت: الله ورسوله أعلم. قال: "ذاك جبريل، أتاكم يعلمكم معالم دينكم" 

(باب في الإيمان، ج: ۱، صفحہ: ۴۴،رقم الحدیث: ۶۳، ط: دار الرسالة العالمية)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144507101457

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں