بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

7 شوال 1445ھ 16 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

ناموں کے معانی


سوال

سوال:السلام علیکم محترم مفتی صاحب درج ذیل ناموں کے معنی مطلوب ہیں۔1،حویطب2،ابراہیم3،انس4،ہاشم5،اسماء6حفصہ

جواب

مذکورہ ناموں میں سے ابراھیم نبی کا اور حفصہ، اسماء، انس صحابہ وصحابیات کے نام ہیں، جن کے بارے میں ضابطہ یہ ہے کہ انبیاء اورصحابہ کے ناموں میں ناموں کے معانی نہیں دیکھے جاتے بلکہ ان کی شخصیت ومنصب کی بناء پر ان ناموں کو رکھنے کی ترغیب ھے، اگر معنی ہی مطلوب ہو توابراھیم عبرانی زبان کا لفظ ہے جس کا معنی قوم کا بڑا یا قوم کے باپ کے ہیں، حفصہ کا معنی بجو نامی جانور، اسماء بلندی وبرتری کے معنی میں اور انس محبت وانسیت رکھنے والے کے معنی میں ہے، جبکہ ہاشم کا معنی ماہر دودہ دوھنے والا، ثرید کے لیے روٹی کے ٹکڑے کرنے والا اور حویطب حاطب سے ہے جس کے معنی لکڑیاں جمع کرنے والا یا خود کو نقصان پہچانے والے کے ہیں ، واضح رہے کہ بنوھاشم حضور علیہ الصلاۃ والسلام کا خاندان تھا اور حاطب نام کے ایک صحابی بھی گذرے ہیں ، اس لیے سوال میں پوچھے گئے تمام نام رکھ سکتے ھیں۔واللہ اعلم


فتوی نمبر : 143502200008

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں