بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 شوال 1445ھ 20 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

نام لیے بغیر غیبت کرنا


سوال

 زید نے اسلم کے عیوب اس کی غیر موجودگی میں بغیر اسلم کا نام  لیے لوگوں کے سامنے بیان کردیے  تو کیا یہ غیبت ہوئی؟

جواب

غیبت کا مطلب ہے کسی کی پیٹھ پیچھے اس کا ایسا تذکرہ کرنا جو اس کے سامنے کیا جائے تو اسے برا لگے، اگر  وہ بات اس شخص میں موجود  ہو تبھی یہ غیبت ہے،اگر وہ بات اس شخص میں موجو دنہ ہو اور کہی جائے تو یہ بہتان ہے جو غیبت سے زیادہ قبیح ہے،باقی  غیبت کے لیے نام لینا ضروری نہیں ،  اگر   بغیر نام لیے اس طور پر غیبت کی کہ  قرائن سے  یا اشارے کنائے  سے سامعین کو پتہ چل گیا فلاں فلاں کی بات ہورہی ہے تو یہ بھی غیبت میں شامل ہوگا ۔

مزید تفصیل کے  لیے درج ذیل لنک پر فتوی ملاحظہ فرمائیں:

غیبت کی جائز اور ناجائز صورتیں

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144212201899

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں