بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 رمضان 1445ھ 28 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

کیا نام کی وجہ سے شخصیت پر اثر پڑتا ہے؟


سوال

میری چھوٹی بہن کا نام مستبشرہ ہے وہ ہر وقت بیمار پڑی رہتی ہے، کیا اس نام میں کوئی اثر تو نہیں ہے؟

جواب

مستبشرہ  (مُسْتَبْشِرَه) کا معنی : ’’خوش خبری دینے والی‘‘ کے آتے ہیں،  یہ نام رکھنا صحیح ہے ،حدیث میں بچوں کا اچھا نام رکھنے کی ہدایت فرمائی گئی ہے اور ایسے نام جن کے معنی خراب یا بدشگونی کی طرف مشیر ہوں رکھنے سے منع فرمایا گیا ہے،صحت یا تقدیر پر نام کا اثر  نہیں ہوتا، لہذا مستبشرہ صحیح نام ہے ، بیمار رہنے کا سبب نام کو تصور نہ کریں،بیماری کا کوئی اور سبب ہو سکتا ہے جس کی وجہ سے بچے کا کسی اچھے طبیب سے علاج کروائیں۔

صحيح البخاری میں ہے:

"حدثنا ‌إبراهيم بن موسى: حدثنا ‌هشام: أن ‌ابن جريج أخبرهم قال: أخبرني ‌عبد الحميد بن جبير بن شيبة قال: جلست إلى ‌سعيد بن المسيب فحدثني «أن جده حزنا قدم على النبي صلى الله عليه وسلم، فقال: ‌ما ‌اسمك؟ ‌قال: ‌اسمي ‌حزن، ‌قال: ‌بل ‌أنت ‌سهل ‌قال: ‌ما ‌أنا ‌بمغير اسما سمانيه أبي» قال ابن المسيب: فما زالت فينا الحزونة بعد."

(کتاب الادب،‌‌باب تحويل الاسم إلى اسم أحسن منه،ج:8،ص:43،ط:السلطانیۃ)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144404101651

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں