میری بھانجی کانام مھرسلیم ھے اور گھر میں اسے انزلہ کھتے ھیں، اس کی تاریخ پیدائش 12 مارچ 2004 ھے، ھم اس کا نام تبدیل کرنا چاھتے ھیں،اس کے لیئے قرآن سےکوئی اچھا سا حرف یانام بتادیں جس کا اس کی زندگی پر اچھا اثر پڑے؟
نام رکھنے کے بارے میں شریعت کی تعلیم یہ ھے کہ کوئی بھی اچھے معنی والا نام پسند کرکے رکھ لیا جائے، اس کےلیئے خاص حرف کے انتخاب کی پابندی یا قرآن کریم سے نام نکالنے کا تصوّر ٹھیک نہیں ھے، بہتر یہ ھےکہ صحابیات کے مبارک ناموں میں سے کوئی نام منتخب کر کے رکھ لیا جائے۔نام منتخب کرکے ھماری ویب سایٹ پر اس کا معنی تلاش کرنے کی سھولت موجود ھے۔
فتوی نمبر : 143406200054
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن