مجھے اللہ تعالی نے بچی سے نوازا ہے، مجھے ان ناموں کا معنی بتائیں اور کون سا بہتر ہے؟ ابیہہ اور منحہ
’’ أَبِيْهَهْ‘‘ ( أَبِيْهَهْ) کے معنی (باب سمع و فتح سے) سمجھ دار ہونے کے آتے ہیں، جیساکہ "معجم الرائد" میں ہے:
"أبه : (فعل) 1- أبهه : نبهه ، فطنه".
اور "مِنْحہ" (مِنْحَه) تحفہ کو کہتے ہیں۔
یہ دونوں نام رکھ سکتے ہیں، مذکورہ دونوں ناموں میں سے ’’ابیہہ‘‘ بہتر ہے، البتہ نام کے صحیح تلفظ کا خیال خود بھی رکھیں اور دیگر احباب کو بھی تلقین کریں۔ فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144110201709
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن