بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 شوال 1445ھ 20 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

نمازی بننے کے لیے کیا کرنا چاہیے؟


سوال

اگر کوئی بندہ سچے دل سے توبہ کرکے نمازی بننا چاہتا ہو تو اس کو کیا کرنا چاہیے؟

جواب

ایسے آدمی کو چاہیے کہ سچے دل سے توبہ کرتے ہوئے آئندہ نماز نہ چھوڑنے کے پختہ عزم کے ساتھ نمازوں کا اہتمام شروع کردے، اور نماز پڑھنے میں  جو چیزیں رکاوٹ بنتی رہی ہیں ان سے کنارہ کشی اختیار کرنے کی کوشش کرے اور نمازی و نیک لوگوں کی صحبت میں اٹھنا بیٹھنا شروع کردے، نیز اس مقصد کے لیے نماز کے فضائل و مسائل کا مطالعہ بھی مفید رہے گا۔

فضائل کے لیے ’’فضائلِ اعمال‘‘ (از حضرت شیخ الحدیث مولانا محمد زکریا صاحب کاندہلوی رحمہ اللہ) میں سے فضائلِ نماز کا مطالعہ کریں، نیز  ’’نماز مسنون‘‘، (مؤلف: صوفی محمد سرور صاحب رحمہ اللہ)  یا ’’نماز سنت کے مطابق پڑھیے‘‘ (مؤلف: مفتی محمد تقی عثمانی صاحب دامت برکاتہم) کا مطالعہ کیجیے۔  فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144205200831

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں