نمازِ جنازہ میں کتنے فرائض ہیں؟
جنازہ کی نماز میں کل دو فرض ہیں:
1- چار مرتبہ تکبیر یعنی اللہ اکبر کہنا، ہر تکبیر جنازہ کی نماز میں ایک رکعت کے قائم مقام سمجھی جائے گی۔
2۔ قیام یعنی کھڑے ہو کر نماز جنازہ پڑھنا، جس طرح فرض اور واجب نمازوں میں قیام فرض ہے اور بغیر عذر کے اس کا ترک جائز نہیں ، اسی طرح جنازہ کی نماز بھی کھڑے ہوکر پڑھنا فرض ہے، بغیر عذر کی قیام ترک کرنا جائز نہیں ہے۔
فتاوی شامی میں ہے:
’’(وركنها) شيئان (التكبيرات) الأربع فالأولى ركن أيضا لا شرط فلذا لم يجز بناء أخرى عليها (والقيام)فلم تجز قاعدا بلا عذر قال الشامي : قوله (فلم تجز قاعدا) أي ولا راكبا قوله (بلا عذر) فلو تعذر النزول لطين أو مطر جازت راكبا ولو كان الولي مريضا فصلى قاعدا والناس قياما أجزأهم عندهما وقال محمد تجزي الإمام فقط حلية‘‘۔
(کتاب الصلوٰۃ، باب صلاۃ الجنائز، ج:2، ص: 209، ط:سعید)
فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144504100124
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن