بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 رمضان 1445ھ 29 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

نمازِ جنازہ کے لیے میت کو زمین پر اور چارپائی پر رکھنے کا حکم


سوال

ہمارے علاقے میں جنازے کے وقت میت کو زمین پر رکھتے  ہیں تو سوال یہ ہے کہ کیا چارپائی پر میت رکھ کر نمازِ جنازہ پڑھنا درست ہے؟

جواب

واضح رہے کہ نمازِ جنازہ کے لیے میت کا امام کے سامنے قبلہ کی طرف ہونا ضروری ہے، خواہ میت زمین پر رکھی جاۓ یا چار پائی پر، البتہ چارپائی پر رکھنا بہتر ہے۔

رد المحتار میں ہے:

"وشرطها أيضا حضوره (ووضعه) وكونه هو أو أكثره (أمام المصلي) وكونه للقبلة."

وفي حاشيته:

"(قوله ووضعه) أي على الأرض، أو على الأيدي قريبا منها."

(كتاب الصلاة، باب صلاة الجنازة، ج: 2، ص: 208، ط: دار الفكر بيروت)

امداد الفتاوی میں ہے: 

"سوال: کیا فرماتے ہیں علماۓ دین کہ نماز جنازہ چار پائی پر رکھ کر یا زمین پر جنازہ رکھ کر یا کسی شۓ پر سنت ہے؟

جواب: جنازہ کا امام کے روبرو رکھا جانا ضروری ہے خواہ چارپائی پر ہو یا زمین پر۔ لیکن اولیٰ چارپائی پر رکھنا ہے۔"

(کتاب الصلوٰۃ، باب الجنائز، ج: 3، ص: 352، ط: مکتبہ رشیدیہ)

فقط والله أعلم


فتوی نمبر : 144308101275

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں