بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

20 شوال 1445ھ 29 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

نماز میں سورت بھول جائے


سوال

اگر ہم نماز میں کوئی  سورت بھول جائیں  تو کیا اس کے بدلے ہم کوئی دوسری سورت پڑھ سکتے ہیں؟

جواب

نماز میں   اگر کو ئی شخص  تلاوت کرتے ہوئے بھول جائے تو اگر وہ واجب قراءت کرچکا ہو تو اسے رکوع میں چلے جانا چاہیے اور اگر واجب قراءت نہ    کی ہو تو دوسری سورت پڑھ  سکتے ہیں،  بلا  ضرورت ایک سورت شروع کرکے اسے چھوڑ کر دوسری سورت پڑھنا مکروہ ہے۔ 

فتاوی شامی میں ہے :

"و في الخلاصة: افتتح سورةً و قصده سورةً أخرى فلمّا قرأ آيةً أو آيتين أراد أن يترك تلك السورة و يفتتح التي أرادها يكره اهـ وفي الفتح ولو كان أي المقروء حرفًا واحدًا." 

( کتاب الصلاۃ جلد ۱ / ۵۴۷    / ط : دارالفکر )

فقط و اللہ اعلم 


فتوی نمبر : 144405101876

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں