بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 شوال 1445ھ 20 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

نماز میں کثرت سے شک ہو


سوال

 نماز پڑھتے وقت اکثر میرا دھیان نماز سے ہٹ جاتا ہے، حتی کہ مجھے یہ بھی یقین نہیں ہوتا کہ سورۂ فاتحہ پڑھی ہے یا نہیں، تو  کیا ایسی صورتِ حال میں نماز ہوگئی یا اعادہ کرنا پڑے گا؟

جواب

صورتِ مسئولہ میں بکثرت استغفار  کا معمول بنائیں، تکبیر تحریمہ کہتے وقت تمام خیالات و تفکرات دماغ سے جھٹک دیا کریں، جب تک کوئی رکن رہ جانے کا یقین نہ ہو، محض شک پر دھیان نہ دیا کریں، البتہ جس واجب ( مثلاً سورہ فاتحہ یا کوئی اور) کے رہ جانے کا  شک ہو تو غالب گمان پر عمل کریں، ورنہ اسے  دوبارہ کرلیا کریں، اور آخر میں سجدہ سہو کر لیا کریں۔  فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144108201131

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں