بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 شوال 1445ھ 20 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

نماز میں سلام پھیرتے وقت کیا نیت کرے؟


سوال

زید نماز پڑھ رھا تھا، زید نے دائیں طرف سلام پھرلیا،  جب بائیں طرف سلام پھیررہا تھا زید کو یہ وسوسہ آیا کہ نعوذباللہ وہ کسی اور کے لیے سلام پھیررہا ہے،  کیا اس وسوسہ سے زید مشرک ہوا؟

جواب

صورتِ  مسئولہ میں مذکورہ وسوسہ آنے سے زید مشرک شمار نہ ہوگا، اس لیے کہ  باجماعت نماز میں  دائیں بائیں سلام پھیرتے وقت دونوں جانب موجود ملائکہ، جنات و انسان کو سلام کی نیت کرنی چاہیے، خواہ  امام ہو یا مقتدی۔ اگر مقتدی ہے اور امام اس کے دائیں جانب  ہے تو دائیں طرف سلام پھیرتے وقت امام کی بھی نیت کرنی چاہیے اور اگر بائیں جانب ہو تو بائیں طرف سلام پھیرتے وقت امام کو سلام  کی بھی نیت کرنی چاہیے، اوراگر امام بالکل سامنے ہو تو  دونوں جانب سلام کے وقت امام کی نیت کرے،  اور منفرد کو نماز میں صرف محافظ فرشتوں کی نیت کرنی چاہیے۔

تحفة الفقهاء لعلاء الدين السمرقندي  میں ہے:

"ثمَّ يَنْوِي فِي التسليمة الأولى من كَانَ عَن يَمِينه من الْحفظَة وَالرِّجَال وَالنِّسَاء كَيفَ شَاءَ بِلَا تَرْتِيب، وَهُوَ الصَّحِيح. وَفِي التسليمة الثَّانِيَة من كَانَ عَن يسَاره من الْحفظَة وَالرِّجَال وَالنِّسَاء. لَكِن قَالَ بَعضهم: يَنْوِي من مَكَان مَعَه فِي الصَّلَاة من الرِّجَال وَالنِّسَاء لَا غير. وَقَالَ بَعضهم: يَنْوِي جَمِيع الْمُؤمنِينَ وَالْمُؤْمِنَات، كَذَا أَشَارَ الْحَاكِم الْجَلِيل فِي مُخْتَصره.

هَذَا فِي حق الإِمَام. فَأَما الْمُنْفَرد فعلى قَول الْأَوَّلين يَنْوِي الْحفظَة لَا غير، وعَلى قَول البَاقِينَ يَنْوِي الْحفظَة وَجَمِيع الْبشر من أهل الْإِيمَان. وَأما الْمُقْتَدِي فَإِنَّهُ يَنْوِي مَا يَنْوِي الإِمَام وَيَنْوِي أَيْضًا إِن كَانَ يَمِين الإِمَام فِي يسَاره، وَإِن كَانَ عَن يسَاره فَفِي يَمِينه، وَإِن كَانَ بحذائه لم يذكر فِي الْكتاب، وَرُوِيَ عَن أبي يُوسُف أَنه يَنْوِي عَن يَمِينه، وروى الْحسن عَن أبي حنيفَة أَنه ينويه فِي الْجَانِبَيْنِ". ( كتاب الصلاة ، باب افتتاح الصلاة، ١ / ١٣٩، ط: دار الكتب العلمية) فقط والله أعلم


فتوی نمبر : 144109202893

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں