بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

16 شوال 1445ھ 25 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

نماز میں سجدہ چھوٹنے کا حکم


سوال

امام اگر دوسجدے میں سے ایک سجدہ چھوڑدے اس کا کیا حکم ہے؟

جواب

 نماز  کی ہر رکعت میں دونوں سجدے فرض ہیں؛ لہذا اگر امام نے ایک سجدہ کیا ہے اور ایک سجدہ چھوڑ دیا ہے  اور اسی طرح نماز مکمل کی تو نماز نہیں ہوئی ، اس نمازکا اعادہ کرنا لازم ہے۔

فتاوی ہندیہ میں ہے :

"(ومنها السجود) السجود الثاني فرض كالأول بإجماع الأمة. كذا في الزاهدي".

(کتاب الصلاۃ،الباب الرابع فی صفۃ الصلاۃ،ج:1،ص:70،دارالفکر)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144409101775

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں