بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

10 شوال 1445ھ 19 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

چست پاجامہ پہن کر نماز پڑھنا


سوال

کیا عورتوں کے لیے نماز میں چست پاجامہ پہنناجائز ہے؟

جواب

لباس  کا کم ازکم درجہ یہ ہے کہ وہ ساتر ہو، یعنی جس حصے کا چھپانا واجب ہے وہ کھلا نہ رہے، بلکہ لباس میں چھپ جائے ، لباس نہ ایسا باریک ہو کہ جسم نظر آنے لگے اور نہ اتنا چست ہو کہ بدن کے جن اعضا کو چھپانا ضروری ہے ان میں سے کسی کی بناوٹ اور حجم نظر آئے، لہٰذا اگر لباس اتنا چست اور تنگ ہو کہ اس سے مستورہ اعضاء  کی بناوٹ اور حجم نظر آتا ہو تو اس کو پہننا، اسے پہن کر نماز پڑھنا، باہر نکلنا، لوگوں کو دکھانا  سب ناجائز ہے اور اس حالت میں دوسروں کا اسے دیکھنابھی ممنوع ہے۔

اور اگر کسی نے ایسا لباس پہن لیا ہو  اور اس دوران نماز کی ادائیگی کرنی ہو تو بڑی چادر سے پورا جسم چھپاکر نماز ادا کرلی جائے۔

 البتہ اگر ایسے چست لباس میں نماز ادا کی جس سے مستور اعضاء  کی ساخت ظاہر ہورہی ہو تو نماز ادا ہوجائے گی، لیکن مکروہ  ہوگی، اور واجب الاعادہ نہ ہوگی، یعنی اسے دُہرانے کا حکم نہیں دیا جائے گا بشرطیکہ وہ لباس باریک نہ ہو کہ مستور اعضاء دکھائی دیں۔فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144109200046

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں