بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

16 شوال 1445ھ 25 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

نماز میں کثرت سے شک ہو


سوال

نماز میں الفاظ کی ادائیگی میں شک ہو جاتا ہے؛ اس لیے اونچا اور بار بار پڑھتا ہوں بہت مشکل ہوتی ہے ،کیا کروں ؟

جواب

صورتِ مسئولہ میں تکبیر تحریمہ کہنے کے بعد شک کی طرف بالکل متوجہ نہ ہوں، دن کی نمازوں میں قراءت آہستہ آواز سے کریں، بس ایک بار قراءت کرلینے کے بعد رکوع میں چلے جایا کریں، اگر الفاظ کی ادائیگی میں شک ہو تو بھی اس کی طرف دھیان نہ دیں، اور باقی ارکان ادا کرنے میں مشغول ہوجایا کریں، نیز دیگر اوقات میں بھی باوضو رہنے کی کوشش کریں، نماز کے حوالے سے اگر کسی قسم کا خیال پیدا ہو کہ قراءت کی تھی یا نہیں، الفاظ صحیح ادا کیے تھے یا نہیں، تو  (نماز سے باہر ہونے کی حالت میں تین مرتبہ اعوذباللہ من الشیطن الرجیم پڑھ کر اپنے بائیں طرف تھتکار دیا کریں، اور لا حول و لا قوۃ الا باللہ کا ورد رکھیں۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144108200516

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں