بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 رمضان 1445ھ 28 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

نماز میں {إِلٰهِ النَّاسِ} کے بعد {الَّذِي يُوَسْوِسُ فِي صُدُورِ النَّاسِ} پڑھنے کا حکم


سوال

امام صاحب نے سورہ الناس پڑھی،جس میں انہوں نے چوتھی آیت {مِنْ شَرِّ الْوَسْوَاسِ الْخَنَّاسِ} چھوڑدی، کیا نمازہوگئی؟

جواب

اگر امام صاحب نے نماز میں سورۃ الناس پڑھتے ہوئے  {قُلْ أَعُوذُ بِرَبِّ النَّاسِ (1) مَلِكِ النَّاسِ (2) إِلٰهِ النَّاسِ (3)}  پڑھنے کے بعد  {مِنْ شَرِّ الْوَسْوَاسِ الْخَنَّاسِ(4)}  پڑھنے کے بجائے  {الَّذِي يُوَسْوِسُ فِي صُدُورِ النَّاسِ (5) مِنَ الْجِنَّةِ وَالنَّاسِ (6)}  پڑھ لیا تو اس کا حکم یہ ہے کہ اگر امام صاحب نے ماقبل کی آیت  {إِلٰهِ النَّاسِ} پر وقف کیے بغیر اس کے ساتھ ملا کر یہ آیت  {الَّذِي يُوَسْوِسُ فِي صُدُورِ النَّاسِ} پڑھی تھی اس طرح پڑھنے سے چوں کہ معنیٰ میں تغیر فاحش آچکا ہے؛ اس لیے اگر اسی رکعت میں اس آیت کو دوبارہ درست کر کے نہیں پڑھا تو نماز فاسد ہو گئی تھی اور اس نماز کا اعادہ کرنا امام صاحب اور مقتدیوں پر لازم ہوگا، لیکن اگر امام صاحب نے ماقبل کی آیت   {إِلٰهِ النَّاسِ} پر وقف کرنے کے بعد یہ آیت   {الَّذِي يُوَسْوِسُ فِي صُدُورِ النَّاسِ} پڑھی تھی تو اس صورت میں نماز فاسد نہیں ہوئی اور اس نماز کے اعادہ کی ضرورت نہیں ہے۔

فتاویٰ ہندیہ میں ہے:

"(ومنها ذكر آية مكان آية) لو ذكر آية مكان آية إن وقف وقفا تاما ثم ابتدأ بآية أخرى أو ببعض آية لا تفسد كما لو قرأ {والعصر - إن الإنسان} [العصر: 1 - 2] ثم قال {إن الأبرار لفي نعيم} [الانفطار: 13] ، أو قرأ {والتين} [التين: 1] إلى قوله {وهذا البلد الأمين} [التين: 3] ووقف ثم قرأ {لقد خلقنا الإنسان في كبد} [البلد: 4] أو قرأ {إن الذين آمنوا وعملوا الصالحات} [البينة: 7] ووقف ثم قال {أولئك هم شر البرية} [البينة: 6] لا تفسد. أما إذا لم يقف ووصل - إن لم يغير المعنى - نحو أن يقرأ {إن الذين آمنوا وعملوا الصالحات} [الكهف: 107] فلهم جزاء  الحسنى مكان قوله {كانت لهم جنات الفردوس نزلا} [الكهف: 107] لا تفسد. أما إذا غير المعنى بأن قرأ " إن الذين آمنوا وعملوا الصالحات أولئك هم شر البرية إن الذين كفروا من أهل الكتاب " إلى قوله " خالدين فيها أولئك هم خير البرية " تفسد عند عامة علمائنا وهو الصحيح. هكذا في الخلاصة".

(كتاب الصلاة،الباب الرابع،الفصل الخامس في زلة القارئ،1/ 80 ، ط:رشيدية)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144307100564

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں