بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 شوال 1445ھ 26 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

نماز میں واجب چھوٹ جانے کا حکم


سوال

نماز میں واجب چھوٹ جانے پر کیا حکم ہے؟

جواب

نماز میں کوئی واجب بھولے سے رہ جائے تو نماز کے آخر میں سجدۂ سہو کا حکم ہے، اس سے واجب چھوٹنے کا تدارک ہوجائے گا، اگر سجدہ سہو نہیں کیا  تو اس نماز کے وقت کے اندر اس نماز کا اعادہ واجب ہوگا اور اس نماز کا وقت گزر جانے کے بعد وجوب ساقط ہو جائے گا، البتہ دہرالینا مستحب ہوگا۔

حاشية الطحطاوي على مراقي الفلاح شرح نور الإيضاح (ص: 440):

"كل صلاة أديت مع كراهة التحريم تعاد أي وجوباً في الوقت، وأما بعده فندب ".

الدر المختار وحاشية ابن عابدين (رد المحتار) (2/ 65):

"[تنبيه] يؤخذ من لفظ الإعادة ومن تعريفها بما مر أنه ينوي بالثانية الفرض؛ لأن ما فعل أولاً هو الفرض فإعادته فعله ثانياً؛ أما على القول بأن الفرض يسقط بالثانية فظاهر؛ وأما على القول الآخر فلأن المقصود من تكريرها ثانياً جبر نقصان الأولى، فالأولى فرض ناقص، والثانية فرض كامل مثل الأولى ذاتاً مع زيادة وصف الكمال، ولو كانت الثانية نفلاً لزم أن تجب القراءة في ركعاتها الأربع، وأن لا تشرع الجماعة فيها ولم يذكروه، ولا يلزم من كونها فرضاً عدم سقوط الفرض بالأولى؛ لأن المراد أنها تكون فرضاً بعد الوقوع، أما قبله فالفرض هو الأولى". 

فقط واللہ اعلم



فتوی نمبر : 144203200994

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں