بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

26 شوال 1445ھ 05 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

نماز میں سورہ فاتحہ کے بعد آیت الکرسی یا سورہ بقرہ کی آخری دو آیتیں پڑھنا


سوال

دورانِ نماز،  ایک رکعت میں بعد از سورة الفاتحہ کم سے کم کتنی آیات پڑھنی چاہیے؟ اگر بعد از سورة الفاتحہ آيات الکرسی پڑھی جائے تو نماز ہو جائے گی ؟ يا اگر سورة بقره کی آخری دو آیات پڑھی جائیں تو نماز ہو جا ئے گی ؟

جواب

واضح ہو کہ امام اور منفرد پر سنت، نفل اور وتر کی ہر رکعت میں اور فرض نمازوں کی ابتدائی دو رکعتوں میں سورہ فاتحہ کے بعد کوئی سی بھی سورت پڑھنا واجب ہے، چاہے جتنی بھی مختصر سورت ہو  (جیسے سورہ کوثر)، اسی طرح  تین مختصر آیتیں (مثلاً: {ثُمَّ نَظَرَ ثُمَّ عَبَسَ وَبَسَرَ ثُمَّ أَدْبَرَ وَاسْتَكْبَرَ } [المدثر: 21 - 23]) یا ایک دو بڑی آیتیں جو کم از کم تین مختصر  آیات کے برابر  ہوں،  کے پڑھنے سے بھی واجب ادا ہوجائے گا

{ثُمَّ نَظَرَ ثُمَّ عَبَسَ وَبَسَرَ ثُمَّ أَدْبَرَ وَاسْتَكْبَرَ [المدثر: 21 - 23] یہ تین مختصر  آیات ہیں، اس میں دس الفاظ ہیں اور مشدد حروف کو دو شمار کر کے تیس حروفِ ہجاء ہیں لہذا کم از کم اتنی تلاوت کرنا ضروری ہے جس میں تیس حروف ہوں۔

صورتِ مسئولہ میں سورۂ فاتحہ کے بعد آیت الکرسی یا سورۂ بقرہ کی آخری دو آیتیں پڑھنے سے واجب مقدار کی تلاوت ہوجاتی ہے  اور نماز بھی درست ہوجاتی ہے۔

فتاوی شامی میں ہے :

"(قوله: تعدل ثلاثا قصارا) أي مثل - {ثم نظر} إلخ وهي ثلاثون حرفا."

(كتاب الصلاة، واجبات الصلاة، ج1، ص458، ط: سعيد)

فقط والله أعلم


فتوی نمبر : 144404101282

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں