بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

16 شوال 1445ھ 25 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

نماز میں قراءت کے دوران مفلحون کی جگہ مہتدون پڑھنے کا حکم


سوال

میں نے جمعہ کی نماز میں سورت بقرہ کی آیت میں مفلحون کی جگہ مہتدون پڑھا تو کیا نماز  دوبارہ پڑھنی ہے؟ 

جواب

مذکورہ صورت میں (جب کہ آپ نے نماز میں مفلحون کی جگہ مہتدون پڑھا ہے، اس غلطی سے) نماز فاسد نہیں ہوئی ، دہرانے کی ضرورت نہیں۔ 

ومنها: ذكر كلمة مكان كلمة علی وجه البدل إن كانت الكلمة التي قرأها مكان كلمة یقرب معناها وهي في القرآن لاتفسد صلاته، نحو إن قرأ مكان العلیم الحكیم …، وإن كان في القرآن، ولكن لاتتقاربان في المعنی نحو إن قرأ: "وعداً علینا إنا كنا غافلین" مكان {فاعلین} ونحوه مما لواعتقده یكفر تفسد عند عامة مشایخنا، وهو الصحیح من مذهب أبي یوسف رحمه الله تعالی، هكذا في الخلاصة.

(الفتاوی الهندیة، ۱: ۸۰،، ط: المطبعة الکبری الأمیریة، بولاق، مصر)

فقط واللہ اعلم 


فتوی نمبر : 144201200778

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں