بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

20 شوال 1445ھ 29 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

نماز میں گرجانے کی وجہ سے نماز کا حکم


سوال

اگر عورت نماز میں رکوع کرتے ہوئے گر گئی ،تو اس کی نماز کا کیا حکم ہے، ٹوٹ جائے گی؟

جواب

واضح رہے کہ نماز میں قبلہ رخ ہونا شرط ہے،لہٰذا صورتِ مسئولہ میں اگر نماز  کے دوران گرنے کی وجہ سے نمازی کا سینہ قبلہ کے رخ سے مڑ گیا تو اس کی نماز فاسد ہوجائے گی،اور اگر گرجانے کی وجہ سے اس کا سینہ قبلہ کے رخ سے نہیں  مڑا ہے تو ایسی صورت میں نماز ہوجاتی ہے۔

فتاویٰ عالمگیری میں ہے:

"لا يجوز لأحد أداء فريضة ولا نافلة ولا سجدة تلاوة ولا صلاة جنازة إلا متوجها إلى القبلة. كذا في السراج الوهاج".

‌‌(كتاب الصلاة،الفصل الثالث في استقبال القبلة(،ج:1،ص:63،ط:رشيديه)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144404101474

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں