بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 شوال 1445ھ 26 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

نماز میں بیوی شوہر کی محاذات میں کھڑی ہو تو نماز کا کیا حکم ہے؟


سوال

نوافل میں بیوی اگر شوہر کے محاذات میں اس طرح کھڑی ہو کہ بیوی کا مصلی شوہر کے مصلی کے ساتھ ملا ہوا ہو تو اس سے دونوں کے نماز کا کیا حکم ہے؟

جواب

صورتِ مسئولہ میں اگر مرد اور عورت الگ الگ نوافل ادا کررہے ہوں اور دونوں کی نماز الگ ہو تو  اس صورت میں صرف ساتھ  بیوی کی جائے نماز شوہر  کی جائے نماز کے ساتھ ہونے سے دونوں میں کسی کی نماز پر کوئی اثر نہیں ہوگا۔

اور اگر شوہر جماعت کرارہا ہو تو بیوی  اس کی اقتدا  کرنے کے لیے  کم از  اس سے چار انگل  پیچھے کھڑی ہو اور احتیاطاً  کم از کم قدم کے بقدر پیچھے کھڑی ہو، اور اگر عورت  مرد کے بالکل ساتھ  کھڑی ہوکر اس کی اقتدا  کررہی ہو اور اس کی پنڈلی اور ٹخنہ مرد کی پنڈلی اور ٹخنہ کے محاذات میں  ایک رکن (تین تسبیحات کی مقدار) کے بقدرآجائیں  تو مرد کی نماز فاسد ہوجائے گی۔

مزید تفصیل کے لیے درج ذیل لنک پر جامعہ کا فتویٰ ملاحظہ فرمائیں:

نماز میں محرم عورت کی محاذات کا حکم

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144110200880

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں