بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 رمضان 1445ھ 28 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

نماز میں {لَا يَسْمَعُونَ فِيهَا لَغْوًا وَلَا كِذَّابًا} کے بجائے {لَا يَذُوقُونَ فِيهَا بَرْدًا وَلَا شَرَابًا} پڑھنے کا حکم


سوال

امام  صاحب  نے فجر کی نماز میں  "لایسمعون فیھا لغوا و لا كذابا"  کی جگہ لایذوقون فیھا بردا ولا شرابا پڑھ دیا تو نمازہوجائے گی یا نہیں؟

جواب

اگر امام صاحب نے { وَكَأْسًا دِهَاقًا}  پڑھنے کے بعد  {لَا يَسْمَعُونَ فِيهَا لَغْوًا وَلَا كِذَّابًا}  پڑھنے کے بجائے  {لَا يَذُوقُونَ فِيهَا بَرْدًا وَلَا شَرَابًا} پڑھ لیا تو اس کا حکم یہ ہے کہ اگر امام صاحب نے ماقبل کی آیت  { وَكَأْسًا دِهَاقًا} پر وقف کیے بغیر اس کے ساتھ ملا کر یہ آیت  {لَا يَذُوقُونَ فِيهَا بَرْدًا وَلَا شَرَابًا}  پڑھی تھی تب تو نماز فاسد ہوگئی تھی اور اس نماز کا اعادہ کرنا امام صاحب اور مقتدیوں پر لازم ہوگا، لیکن اگر امام صاحب نے ماقبل کی آیت   {وَكَأْسًا دِهَاقًا} پر وقف کرنے کے بعد یہ آیت   {لَا يَذُوقُونَ فِيهَا بَرْدًا وَلَا شَرَابًا}پڑھی تھی تو اس صورت میں نماز فاسد نہیں ہوئی اور اس نماز کے اعادہ کی ضرورت نہیں ہے۔

الفتاوى الهندية (1/ 80):

(ومنها ذكر آية مكان آية) لو ذكر آية مكان آية إن وقف وقفا تاما ثم ابتدأ بآية أخرى أو ببعض آية لا تفسد كما لو قرأ {والعصر - إن الإنسان} [العصر: 1 - 2] ثم قال {إن الأبرار لفي نعيم} [الانفطار: 13] ، أو قرأ {والتين} [التين: 1] إلى قوله {وهذا البلد الأمين} [التين: 3] ووقف ثم قرأ {لقد خلقنا الإنسان في كبد} [البلد: 4] أو قرأ {إن الذين آمنوا وعملوا الصالحات} [البينة: 7] ووقف ثم قال {أولئك هم شر البرية} [البينة: 6] لا تفسد. أما إذا لم يقف ووصل - إن لم يغير المعنى - نحو أن يقرأ {إن الذين آمنوا وعملوا الصالحات} [الكهف: 107] فلهم جزاء  الحسنى مكان قوله {كانت لهم جنات الفردوس نزلا} [الكهف: 107] لا تفسد. أما إذا غير المعنى بأن قرأ " إن الذين آمنوا وعملوا الصالحات أولئك هم شر البرية إن الذين كفروا من أهل الكتاب " إلى قوله " خالدين فيها أولئك هم خير البرية " تفسد عند عامة علمائنا وهو الصحيح. هكذا في الخلاصة."

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144112200130

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں