بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

20 شوال 1445ھ 29 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

نماز میں قرآن مجید دیکھ کر پڑھنے کا حکم


سوال

کیا امام صاحب نماز یا تراویح میں قرآن مجید دیکھ کر پڑھ سکتا ہے؟

جواب

واضح رہے کہ  نماز میں (چاہے فرض نماز ہو یا نفل ہو)  قرآن  مجید  دیکھ کر قراءت کرنا جائز نہیں، اگر کسی نے ایسا کیا تو اس کی نماز فاسد ہو جائے گی؛لہذا صورت ِ مسئولہ میں امام کے لیے کسی بھی نماز میں قرآن مجید دیکھ کر پڑھنا جائز نہیں ۔

فتاوی ہندیہ میں ہے :

"ويفسدها قراءته من مصحف عند أبي حنيفة - رحمه الله تعالى - وقالا: لا يفسد ، له إن حمل المصحف وتقليب الأوراق والنظر فيه عمل كثير وللصلاة عنه بد، وعلى هذا لو كان موضوعاً بين يديه على رحل وهو لا يحمل ولا يقلب أو قرأ المكتوب في المحراب لا تفسد، ولأن التلقن من المصحف تعلم ليس من أعمال الصلاة، وهذا يوجب التسوية بين المحمول وغيره فتفسد بكل حال، وهو الصحيح. هكذا في الكافي. ولو كان يحفظ القرآن وقرأه من مكتوب من غير حمل المصحف قالوا: لا تفسد صلاته؛ لعدم الأمرين، ولم يفصل في المختصر ولا في الجامع الصغير بين ما إذا قرأ قليلاً أو كثيراً من المصحف، وقال بعض المشايخ: إن قرأ مقدار آية تفسد صلاته وإلا فلا، وقال بعضهم: إن قرأ مقدار الفاتحة تفسد وإلا فلا. كذا في التبيين. ولو نظر إلى مكتوب هو قرآن وفهمه لا خلاف لأحد أنه يجوز. كذا في النهاية."

(کتاب الصلاۃ،الباب السابع فیما یفسد الصلاۃ،ج:1،ص:101،دارالفکر)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144409100593

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں