بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 رمضان 1445ھ 29 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

نماز میں ان الینا ایابہم کی جگہ انا الینا پڑھنے کا حکم


سوال

نماز  میں ایک امام صاحب نے "ان الینا ایابھم"میں"ان"کے بجائے "انا"پڑھ لیا،تونمازہوگئی یا نہیں؟

جواب

صورتِ مسئولہ میں اگر نماز میں "ان الینا ایابھم" کی جگہ "انا الینا ایابھم"پڑھ لیا، تو معنی میں کوئی ایسا بگاڑ پیدا نہیں ہوا، جس سے نماز میں فساد آئے، لہٰذا صورتِ مسئولہ میں نماز درست ہوگئی ہے، لوٹانے کی ضرورت نہیں ہے۔

فتاوی عالمگیری میں ہے:

"(ومنها) زيادة حرف إن زاد حرفا فإن كان لا يغير المعنى لا تفسد صلاته عند عامة المشايخ نحو أن يقرأ وانهى عن المنكر بزيادة الياء. هكذا في الخلاصة وكذا نحو أن يقرأ هم الذين كفروا فيجزم الميم من هم ويظهر الألف من الذين وكانت الألف محذوفة فلا تفسد الصلاة وكذا نحو أن يقرأ وما خلق الذكر والأنثى فأظهر الألف وكانت محذوفة وأظهر اللام وكانت مدغمة في الذال. هكذا في المحيط وإن غير المعنى نحو أن يقرأ وزرابيب مبثوثة مكان وزرابي أو مثانين مكان مثاني أو الذكر والأنثى وإن سعيكم لشتى، والقرآن الحكيم، وإنك بزيادة الواو تفسد. هكذا في الخلاصة."

(كتاب الصلاة، ج:1، ص:80، ط:دار الفكر)

فقط والله اعلم


فتوی نمبر : 144402101863

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں