بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

22 شوال 1445ھ 01 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

نماز کی ایک رکعت میں ایک سورت کا تکرار


سوال

 کیا نماز کی ایک ہی رکعت میں سورۃ کا تکرار کیا جا سکتا ہے؟ مثلاً ایک ہی رکعت میں تین مرتبہ سورۃ اخلاص پڑھنا ۔

جواب

 فرض نماز کی رکعتوں میں ایک سورت کو مکرر پڑھنا  مکروہ تنزیہی ہے ،تاہم نفل یا سنت غیر مؤکدہ کی رکعتوں میں  ایک سورت کو مکرر کرنا   مکروہ نہیں ۔

فتاوی ہندیہ میں ہے:

"ويكره تكرار السورة في ركعة واحدة في الفرائض ولا بأس بذلك في التطوع كذا في فتاوى قاضي خان."

( كتاب الصلاة، الباب السابع فيما يفسد الصلاة وما يكره فيها، الفصل الثاني فيما يكره في الصلاة وما لا يكره، ج: 1، ص:107، ط: رشيدية)

فقط واللہ اعلم

 

 


فتوی نمبر : 144409101039

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں