بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 شوال 1445ھ 20 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

نماز میں دیکھ کر قرآنِ کریم پڑھنا


سوال

کیا دورانِ تراویح نماز میں قرآن مجید  ہاتھ میں لے کر پڑھ  سکتے ہیں، کیوں کہ میں اپنی بیوی کے ساتھ متحدہ عرب امارات میں رہتا ہوں اور حالات کی وجہ سے مساجد بند ہیں اور اجتماع کرنے کی پابندی ہے۔ میں حافظ نہیں ہوں اور پورا قرآن پڑھنا چاہتا ہوں، برائے مہربانی راہ نمائی فرمائیں!

جواب

نماز میں قرآنِ  کریم ہاتھ  میں لے کر دیکھ کر قرآنِ کریم پڑھنا درست نہیں، اگر کسی نے ایسا کیا تو اس کی نماز  فاسد ہو جائے گی۔

الفتاوى الهندية - (1 / 101) ط: دار الفکر:

"و يفسدها قراءته من مصحف عند أبي حنيفة - رحمه الله تعالى - وقال: لايفسد له إن حمل المصحف و تقليب الأوراق والنظر فيه عمل كثير و للصلاة عنه بد، و على هذا لو كان موضوعًا بين يديه على رحل و هو لايحمل و لايقلب أو قرأ المكتوب في المحراب لاتفسد، و لأن التلقن من المصحف تعلم ليس من أعمال الصلاة و هذا يوجب التسوية بين المحمول وغيره فتفسد بكل حال و هو الصحيح. هكذا في الكافي."

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144109200067

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں