بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

26 شوال 1445ھ 05 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

نماز میں ایک کلمے کی جگہ دوسرا کلمہ پڑھنا


سوال

امام صاحب نے عشاکی نماز کی دوسری رکعت میں سورہ منافقون کے د وسرے رکوع کی دوسری آیت میں  موجود  جملے "اكن من الصالحين" کو" اكن من الخسرين" پڑھا، تو کیااس غلطی سے نماز فاسد ہو گئی؟

جواب

صورتِ  مسئولہ میں امام صاحب   کا نماز میں " وَأَكُنْ ‌مِنَ ‌الصَّالِحِينَ" کی جگہ "واكن من ‌الخاسرين"  پڑھنے  کے بعد اسی رکعت میں اس کی اِصلاح نہیں کی گئی تو  نماز فاسد ہوگئی  ہے، اور  اس نماز کا اعادہ واجب ہے۔

فتاوی عالمگیری میں ہے:

"وإن ‌غير ‌المعنى فإن أمكن الفصل بين الحرفين من غير مشقة كالطاء مع الصاد فقرأ الطالحات مكان الصالحات تفسد صلاته عند الكل."

(كتاب الصلاة،الباب الرابع في صفة الصلاة، الفصل الخامس في زلة القارئ، 79/1،ط:رشيدية)

وفیہ ایضاً:

"أما إذا غير المعنى بأن قرأ " إن الذين آمنوا وعملوا الصالحات أولئك هم شر البرية إن الذين كفروا من أهل الكتاب " إلى قوله " خالدين فيها أولئك هم خير البرية " تفسد عند عامة علمائنا وهو الصحيح". هكذا في الخلاصة."

(كتاب الصلاة،الباب الرابع في صفة الصلاة، الفصل الخامس في زلة القارئ، 81/1،ط:رشيدية)

فقط والله أعلم


فتوی نمبر : 144412101476

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں