بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

24 شوال 1445ھ 03 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

نماز کی پہلی رکعت میں فاتحہ کے بعد سورۃ پڑھنا بھول جانا


سوال

کسی نماز کی پہلی رکعت میں سورۃ فاتحہ کے بعد سورہ ملانا بھول گیا، رکوع میں یاد آیا تو کیا حکم ہے؟

جواب

صورت مسئولہ میں رکوع میں یاد آنے کی صورت میں واپس قیام میں نہ آئے بلکہ  نماز جاری رکھے اور قعدۂ اخیرہ میں سجدہ سہو ادا کرے تو نماز ادا ہو جاۓ گی،اور اگر سجدہ سہو نہیں کیا تواسی  نماز کےوقت کے اندراعادہ واجب ہوگا۔

فتاویٰ شامی میں ہے   :(280):

"(قوله لوجوب تقديمها) أي تقديم قراءة الواجب. أما قراءة الفرض فتقديمها على الركوع فرض لا ينجبر بسجود السهو

والتحقيق أن تقديم الركوع على القراءة مطلقا موجب لسجود السهو."

فتاویٰ ہندیہ میں ہے :(1/ 71):

"[الفصل الثاني في واجبات الصلاة]

يجب تعيين الأوليين من الثلاثية والرباعية المكتوبتين للقراءة المفروضة حتى لو قرأ في الأخريين من الرباعية دون الأوليين أو في إحدى الأوليين وإحدى الأخريين ساهيا وجب عليه سجود السهو كذا في البحر الرائق."

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144407102472

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں