بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 شوال 1445ھ 27 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

نماز کی حالت میں موٹر کا بٹن بند کرنا


سوال

 ہماری  مسجد میں مصلیوں کے  وضو  کے لیے جو موٹر  لگائی گئی  ہے، اس کا سوئچ  مسجد کے اندر کی دیوار میں ہے، اب کبھی ایسا ہوتا ہے کہ حالت نماز میں پانی کا ٹینک بھر کر پانی گرتا رہتا ہے اور  بہت سا پانی ضائع ہوتا ہے، اب میرا سوال یہ ہے کہ  سوئچ کے پاس جو مصلی ہے وہ حالت نماز میں کیا اسے بند کر سکتا ہے؟ 

جواب

صورت مسئولہ  میں  موٹر کا سوئچ جو مسجد کے اندر ہے اسے نماز سے پہلے   ہی  بند کردیا جائے ،البتہ اگر کبھی نماز سے پہلے بند کرنا بھول جائیں تو حالت نماز میں اگر عمل قلیل   (یعنی ایک ہاتھ سے اس طرح سوئچ بند کیا جائے کہ دیکھنے والے کو یہ محسوس نہ ہو کہ یہ بندہ نماز میں نہیں ہے ) کے ساتھ بندہ کرنا ممکن ہوتو نماز کی حالت میں بند کرنے کی گنجائش ہوگی ۔

فتاوی شامی میں ہے:

"قال القهستاني: و هو شامل للكل وأقرب إلى قول أبي حنيفة، فإنه لم يقدر في مثله بل يفوض إلى رأي المبتلى. اهـ. قال في شرح المنية: ولكنه غير مضبوط، وتفويض مثله إلى رأي العوام مما لاينبغي، و أكثر الفروع أو جميعها مفرع على الأولين. و الظاهر أن ثانيهما ليس خارجًا عن الأول، لأنّ ما يقام باليدين عادة يغلب ظن الناظر أنه ليس في الصلاة، و كذا قول من اعتبر التكرار ثلاثًا متواليةً فإنه يغلب الظن بذلك، فلذا اختاره جمهور المشايخ. اهـ."

 (رد المحتار1 / 625ط:سعيد)

فقط واللہ اعلم 


فتوی نمبر : 144407100116

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں