بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

16 شوال 1445ھ 25 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

نماز کی فرضیت کب ہوئی؟


سوال

نماز کی فرضیت کب ہوئی؟

جواب

واقعہ معراج سے قبل صرف دو نمازیں تھیں، ایک سورج نکلنے سے پہلے یعنی فجر اور دوسری سورج غروب ہونے سے پہلے یعنی عصر، جبکہ معراج کے موقع پر پانچ نمازیں فرض ہوئیں،اور معراج کے سلسلے میں اتنی بات پر اتفاق ہے کہ نبوت ملنے کے بعد اور ہجرت سے ایک سال پہلے ہوئی ہے، لیکن مہینے اور دن کی تعیین میں علمائے سیرت کی تحقیق مختلف ہے، معتمد قول یہ ہے کہ رجب کے مہینے میں یہ واقعہ پیش آیا ہے اور دن کے متعلق مشہور ہے کہ 27 تاریخ کو رونما ہوا، لیکن محققین کے نزدیک 27 تاریخ کی تعیین درست نہیں ہے، خلاصہ یہ ہوا کہ راجح قول کے مطابق پانچ نمازوں کی فرضیت رجب 12 نبوی کو ہوئی۔ واللہ اعلم


فتوی نمبر : 143601200011

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں