بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 شوال 1445ھ 27 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

نماز کے دوران امام سے ایک آیت چھوٹ جانے کا حکم


سوال

ہمارے امام صاحب مغرب کی نماز میں سورةالتين کی قراءة کررہے تھے کہ انھوں نے  (ثم رددناه أسفل سافلين)  كو چھوڑ کر آگے والی آية  (الاالذين آمنوا، الخ )  پڑھ  کر نماز مکمل کرلی، کیا اس طرح کرنے سے نماز ہوگئی ہے  یا نہیں؟

جواب

واضح رہے کہ نماز میں  اگر قرآن کی تلاوت میں اس طرح کی غلطی ہوجائے کہ معنی میں تغیر فاحش ہوجائے، یعنی: ایسے معنی پیدا ہوجائیں، جن کا اعتقاد کفر ہوتا ہے اور غلط پڑھی گئی آیت یا جملے اور صحیح الفاظ کے درمیان وقفِ تام بھی نہ ہو (کہ مضمون کے انقطاع کی وجہ سے نماز کے فساد سے بچاجاسکے) اور نماز میں اسی رکعت میں  اس غلطی کی اصلاح بھی نہ کی جائے تب نماز فاسد ہوجاتی ہے۔

لہٰذا صورتِ مسئولہ میں اگر امام صاحب نے تلاوت کے دوران (لقد خلقنا الانسان في أحسن تقويم)کے بعد ایک آیت  (ثم رددناه اسفل سافلين)كوچھوڑ کر اگلی آیت (الا الذين آمنوا..)پڑھ لی  بغیر وقف کےایک سانس میں (وعملوا الصٰلحٰت)تک اور  (وعملوا الصٰلحٰت) پر وقف کیا، تو نماز فاسد ہوجائے گی ،نمازکا اعادہ ضروری ہے،اور اگر امام نے(لقد خلقنا الانسان في أحسن تقويم)پر وقف کیا پھر اگلی آیۃ(الا الذين آمنوا..)پڑھی يا(لقد خلقنا الانسان في أحسن تقويم)پروقف نہیں کیا  بلکہ اگلی آیۃالا الذين آمنوا..)آخر تک ایک سانس میں پڑھی (وعملوا الصٰلحٰت)پروقف نہیں کیا تو اس سے  معنی میں کوئی ایسی خرابی لازم نہیں آئی جس سے نماز فاسد ہوجائے،تو اس  صورت نماز درست ہوگی۔

الدرالمختار مع الردالمحتار میں ہے:

"ولو زاد كلمةً أو نقص كلمةً أو نقص حرفاً، أو قدمه أو بدله بآخر نحو من ثمره إذا أثمر واستحصد - تعالى جد ربنا - انفرجت بدل - انفجرت - إياب بدل - أواب - لم تفسد ما لم يتغير المعنى إلا ما يشق تمييزه كالضاد والظاء فأكثرهم لم يفسدها."

(کتاب الصلاۃ،باب یفسد الصلاۃومایکرہ،ج:1،ص:632،ط:سعید)

فتاویٰ ہندیہ میں ہے:

"ومنها: ذکر کلمة مکان کلمة علی وجه البدل إن کانت الکلمة التي قرأها مکان کلمة یقرب معناها وهي في القرآن لاتفسد صلاته، نحو إن قرأ مکان العلیم الحکیم …، وإن کان في القرآن، ولکن لاتتقاربان في المعنی نحو إن قرأ: "وعداً علینا إنا کنا غافلین" مکان {فاعلین} ونحوه مما لو اعتقده یکفر تفسد عند عامة مشایخنا،وهو الصحیح من مذهب أبي یوسف رحمه الله تعالی، هکذا في الخلاصة."

(کتاب الصلاۃ،الباب الرانع فی الصفة الصلاۃ،الفصل الخامس فی زلة القاری،ج:1،ص:80،ط:رشیدیہ)

تفسیر الکبیر میں ہے:

"فاعلم أن هذا الاستثناء على القول الأول منقطع، والمعنى ولكن الذين كانوا صالحين من الهرمى فلهم ثواب دائم على طاعتهم وصبرهم على ابتلاء الله إياهم بالشيخوخة والهرم، وعلى مقاساة المشاق والقيام بالعبادة وعلى تخاذل نهوضهم، وأما على القول الثاني فالاستثناء متصل ظاهر الاتصال."

(سورة التين،ج:32،ص:213،ط:دارالاحياء التراث العربي)

فتاوی تاتار خانیہ میں ہے:

"یجب ان يعلم بان المتاخرين  رحمهم الله  اختلفوا في هذاالفصل،  فمنهم من قال:تجوز علي كل حال، ومنهم من فصله تفصيلا،فقال ان وقف علي الآية وقفا تاما، ثم ابتدا باية اخري، لاتفسد صلاته وان تغير المعني، نحو ان يقرا"والتين والزيتون وطور سينين وهذا البلد الامين" وقف تاما، ثم قراء "لقدخلقنا الانسان في كبد" فاما اذا لم يقف ،ووصل الاية بالاية ان كان لايتغير به المعني، نحو ان يقراء "وجوه يومئذ عليها غبرة ترهقها قترة" ثم قراء بدون الوقف "اولئك هم الكافرون حقا" او قراء "ان الذين آمنوا وعملوا الصلحات فلهم جزاء الحسني" فلاتفسد صلاته، امااذاتغير به المعني بان قراء"وجوه يومئذعليها غبرة ترهقها قترة اولئك هم المؤمنون حقا"قال عامة اصحابنا:تفسد صلاته وقال بعض اصحابنا:لاتفسد صلاته."

(كتاب الصلاة،مسائل زلة القاري،فصل في ذكر اٰية مكان اٰية،ج:20،ص:100،ط:رشيديه)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144401100675

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں