بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

15 شوال 1445ھ 24 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

نماز کے دوران منہ سے سگریٹ کی بدبو کا حکم


سوال

اگر نماز کے دوران منہ سے سگریٹ کی بدبو آئے تو کیا فرشتے لعنت بھیجتے ہیں؟

جواب

واضح رہے کہ بدبو دار چیز سے جس طرح انسانوں کو تکلیف ہوتی ہے اسی طرح فرشتوں کو بھی تکلیف ہوتی ہے۔لہذا نماز میں اس طرح شریک ہونا کہ اس کے منہ سے یا جسم وغیرہ سے بدبو آرہی ہو مناسب عمل نہیں ہے۔

فرشتوں کی لعنت کا ذکر تو حدیث میں نہیں ملتا البتہ فرشتوں کو تکلیف پہنچنے کی صراحت حدیث میں مذکور ہے۔

مسلم شریف کی حدیث ہے:

"إن الملائكة تتأذى مما يتأذى منه بنو الإنسان." (۸۷۴)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144401100474

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں