بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

20 شوال 1445ھ 29 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

نماز کے دوران موبائل کی لائٹ آن کرنا


سوال

نماز کے دوران بجلی چلی گئی اور اندھیرا ہوگیا، کیا اس حالت میں جیب سے موبائل فون نکال کر اس کی روشنی جلا سکتے ہیں ۔ اس عمل کے کرنے سے نماز کی صحت پر کیا اثر ہوگا ۔

جواب

 نماز کے دوران بجلی چلی جانے کی صورت میں  موبائل فون جیب سے نکال کرلائٹ جلانے کی صورت میں نماز فاسد ہوجائے گی۔

البنایۃ فی شرح الہدایہ میں ہے:

"الخامس: أنه لو نظر إليه ناظران بعيدان إن كان لا يشك أنه في غير الصلاة فهو كثير مفسد للصلاة، ولو شك لا يفسد، [قال المرغيناني: هو الأصح، ولو حملت امرأة صبيها فأرضعته أو قطع ثوبا أو خاطه] قال المرغيناني: فهذا كله عمل كثير على الأقوال كلها،............"

(کتاب الصلاۃ،باب مایفسد الصلاۃ ومایکرہ فیہا،ج2،ص449،ط؛دار الکتب العلمیۃ)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144407100205

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں