بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

23 شوال 1445ھ 02 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

نماز کے درمیان پیر میں درد ہو تو بیٹھ کر نماز مکمل کرنا


سوال

نماز پڑھتے وقت پاؤں میں درد ہو تو کیا بیٹھ کر نماز پڑھ سکتے ہیں ؟ 

جواب

صورتِ مسئولہ میں اگر نماز  کے درمیان پاؤں میں شدیددرد ہو کہ قیام کی قدرت نہ رہے تو باقی نماز بیٹھ کر مکمل کرنا جائز ہے۔ 

الدر المختار مع حاشیہ ابن عابدین میں ہے:

"(من تعذر عليه القيام) أي كله (لمرض) حقيقي وحده أن يلحقه بالقيام ضرر به يفتى (قبلها أو فيها) أي الفريضة (أو) حكمي بأن (خاف زيادته أو بطء برئه بقيامه أو دوران رأسه أو وجد لقيامه ألما شديدا) ...(صلى قاعدا)... (وإن قدر على بعض القيام) ولو متكئا على عصا أو حائط (قام) لزوما بقدر ما يقدر ولو قدر آية أو تكبيرة على المذهب لأن البعض معتبر بالكل".

وفي الرد:

(قوله بقيامه) متعلق بخاف أو بزيادة وبطء على سبيل التنازع (قوله أو وجد لقيامه) أي لأجله ألما شديدا، وهذا وما قبله وما بعده داخل في أفراد الضرر المذكور في قوله وحده إلخ فافهم

(‌‌‌‌كتاب الصلاة، باب صلاة المريض، 2/ 95، ط: سعيد)

وفي الدر المختار أيضاً:

"(ولو عرض له مرض في صلاته يتم بما قدر) على المعتمد»".

وفي الرد:

"(قوله يتم بما قدر) أي ولو قاعدا موطئا أو مستلقيا".

(2/ 100، أيضاً)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144509100171

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں