بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

10 شوال 1445ھ 19 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

نماز کے بعد قبولیتِ دعا اور دیگر مقاصدِ حسنہ کے لیے بیسویں پارے کی آیت پڑھنے کا حکم


سوال

بیسویں  پارے کی آیت نمبر باسٹھ ہر نماز کےبعددعا قبول ہونےکےیقین کے لیے پڑھنا اور دشمن سے خوف اور مال کے چھن جانے کے اندیشہ سے محفوظ رہنے کےلیے اس یقین کے ساتھ پڑھنا کہ اس آیت کی برکت سے  اللہ مجھے اور میرے مال کو محفوظ رکھے گا درست ہے؟ رہنمائی فرمائیں۔ 

جواب

جی ہاں!  درست ہے، پڑھ سکتے ہیں۔ البتہ یہ بیسویں پارے کی آیت نمبر باسٹھ نہیں ہے، بلکہ سورۂ نمل کی آیت نمبر باسٹھ ہے، جو بیسویں پارے  کی تیسری آیت ہے، اور اس پارے کے پہلے صفحے پر ہی  ہے، آیت ملاحظہ ہو:

 

{أَمَّنْ يُجِيبُ الْمُضْطَرَّ إِذَا دَعَاهُ وَيَكْشِفُ السُّوءَ وَيَجْعَلُكُمْ خُلَفَاءَ الْأَرْضِ ۗ أَإِلَٰهٌ مَعَ اللَّهِ ۚ قَلِيلًا مَا تَذَكَّرُونَ}

فقط، واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144212201402

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں