بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

20 شوال 1445ھ 29 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

نماز کے فرائض


سوال

نمازکے  فرائض کتنے ہیں ؟

جواب

نماز میں چند فرائض ایسے ہیں جن کا نماز سے پہلے موجود ہونا ضروری ہے ،اور ان کو نماز کے خارجی فرائض اور شرائط کہا جاتا ہے جودرج ذیل ہیں :

  1. بدن کا پاک ہونا
  2. کپڑوں کا پاک ہونا
  3. ستر کا چھپانا
  4. نماز کی جگہ کا پاک ہونا
  5. نماز کا وقت ہونا
  6. قبلہ کی طرف رخ کرنا
  7. نماز کی نیت کرنا

 چھ چیزیں ایسی ہیں جو نماز کے اندر فرض ہیں :

(1)تکبیر تحریمہ

(2)قیام یعنی کھڑا ہونا،اگر آدمی کھڑے ہونے پر قادر ہو تو بغیر کھڑے ہوئے نماز صحیح نہیں ہوتی ، فرض اور واجب نمازوں میں قیام فرض ہے۔

(3) قراءۃ (تلاوت کرنا)

(4)رکوع

(5)سجود ،یعنی سجدہ کرنا ،ہر رکعت میں دومرتبہ فرض ہے۔

(6) قعدہ اخیرہ مقدار ِ تشہد، یعنی تشہد پڑھنے کے بقدر قعدۂ اخیرہ میں بیٹھنا۔

حضرات حنفیہ کے نزدیک نماز سے نکلنے کے لیے   لفظ ’’سلام‘‘ واجب ہے۔

الہدایہ فی شرح بدایۃ المبتدی میں ہے :

"يجب على المصلي أن يقدم الطهارة من الأحداث والأنجاس على ما قدمناه " قال الله تعالى: {وَثِيَابَكَ فَطَهِّرْ} [المدثر:4] وقال الله تعالى:{وَإِنْ كُنْتُمْ جُنُباً فَاطَّهَّرُوا}[المائدة: 6] " ويستر عورته " لقوله تعالى:{خُذُوا زِينَتَكُمْ عِنْدَ كُلِّ مَسْجِدٍ}[لأعراف: 31] أي ما يواري عورتكم عند كل صلاة ۔۔۔۔۔قال: " وينوي الصلاة التي يدخل فيها بنية لا يفصل بينها وبين التحريمة بعمل " والأصل فيه قوله عليه الصلاة والسلام " الأعمال بالنيات "۔۔۔۔قال: " ويستقبل القبلة " لقوله تعالى: {فَوَلُّوا وُجُوهَكُمْ شَطْرَهُ}[البقرة: 144]۔۔۔۔۔۔ ‌فرائض ‌الصلاة ستة: التحريمة " لقوله تعالى: {وَرَبَّكَ فَكَبِّرْ}[المدثر:3] والمراد تكبيرة الافتتاح " والقيام " لقوله تعالى:{وَقُومُوا لِلَّهِ قَانِتِينَ} [البقرة: 238] " والقراءة " لقوله تعالى:{فَاقْرَأُوا مَا تَيَسَّرَ مِنَ الْقُرْآنِ}[المزمل: 20] والركوع والسجود لقوله تعالى: {ارْكَعُوا وَاسْجُدُوا}[الحج: 77] " والقعدة في آخر الصلاة مقدار التشهد " لقوله عليه الصلاة والسلام لابن مسعود رضي الله عنه حين علمه التشهد " إذا قلت هذا أو فعلت هذا فقد تمت صلاتك " علق التمام بالفعل قرأ أو لم يقرأ."

(باب صفۃ الصلاۃ،ج:۱،ص:۴۵،۴۶،۴۷،داراحیاءالتراث العربی)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144406100328

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں