بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

20 شوال 1445ھ 29 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

نماز میں قیام کی حالت میں پاؤں کے درمیان خواتین کے لئے فاصلہ رکھنے کا حکم


سوال

فقہ حنفی کے مطابق جب عورت نماز میں قیام کے دوران کھڑی ہو تو اس کے پاؤں کے درمیان فاصلہ ہونا چاہیے یا نہیں؟

جواب

واضح رہے کہ صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کے آثار سے معلوم ہوتا ہے کہ حالتِ قیام میں دونوں پیروں کے درمیان فاصلہ  رکھنا مسنون ہے، اور  دونوں پاؤں کو ملا کر کھڑا ہونا خلافِ سنت ہے، لہذا  دونوں پاؤں کے درمیان معتدل فاصلہ رکھا چاہئے، نہ بہت کم ہو، اور نہ ہی بہت زیادہ ہو؛  تاکہ بلا تکلف کھڑے ہوا جاسکے،  اور نماز میں خشوع و خضوع حاصل  ہو، پس احناف  کے نزدیک اس فاصلہ  کی مقدار  ہاتھوں کی چار  انگلیاں  ہیں، اور اس حکم میں مرد و عورت کے حوالے سے فقہاء کرام نے کوئی فرق نہیں کیا ہے، یہی وجہ ہے کہ متقدمین و متاخرین فقہاء احناف کی کتب میں جہاں مرد و عورت کی نماز میں فرق بیان کیا گیا ہے، وہاں قیام  کی حالت میں  دونوں پاؤں کے درمیان فاصلہ کے حوالے سے کسی فرق کا ذکر  مذکور  نہیں۔

لہذا صورت مسئولہ میں قیام کی حالت میں عورتوں کو اپنے دونوں پاؤں کے درمیان چار انگل کا فاصلہ رکھنا چاہیئے،  ملا کر کھڑے ہونے سے اجتناب کرنا چاہیئے۔

امداد الاحکام میں ہے:

"سوال: عورت نماز میں قیام کے وقت دونوں پاؤں کے درمیان کتنا فاصلہ رکھے؟ اور کیا دونوں پاؤں کے ٹخنے بالکل ملا دے؟

 الجواب :

قال في رد المحتار: وينبغي أن يكون بينهما مقدار أربع أصابع اليد لأنه أقرب إلى الخشوع، هكذا روي عن أبي نصر الدبوسي إنه كان يفعله كذا في الكبرى. وما روي أنهم ألصقوا الكعاب بالكعاب أريد بها الجماعة أي قام كل واحد بجانب الآخر( ص: ٤٦٤ ج: ١)  اس سے معلوم ہوا کہ وہ حالت قیام میں دونوں پیروں میں چار انگل کا فاصلہ مناسب ہے اور اسی حکم سے کسی جگہ عورتوں کو مسترد نہیں کیا گیا بس ان کے لئے بھی یہی مناسب ہے ہاں رکوع و سجود کی کیفیت مرد عورت کی مختلف ہے۔و اللہ اعلم ١٨ شوال سن ٤١۔"

( كتاب الصلاة، بعنوان: عورت قیام کے وقت دونوں پاؤں کے درمیان کتنا فاصلہ رکھے؟، ١ / ٤٦٦، ط: دار العلوم کراچی)

مصنف عبد الرزاق میں ہے:

" ٣٣٠٦ - عن الثوري، عن رجل، عن المنهال بن عمرو، عن أبي عبيدة قال: مر ابن مسعود برجل صاف بين قدميه، فقال: «أما هذا فقد أخطأ السنة، لو راوح بهما كان أحب إلي»"

( كتاب الصلاة، باب التحريك في الصلاة، ٢ / ٢٦٥، ط: المجلس العلمي- الهند)

المصنف في الأحاديث والآثار لابن ابي شيبة میں ہے:

" ٧٠٦٢ - حدثنا وكيع، عن سفيان، عن ميسرة الهذلي، عن المنهال، عن أبي عبيدة، قال: خرج عبد الله من داره إلى المسجد، وإذا رجل يصلي صافا بين قدميه، فقال عبد الله: «أما هذا فقد أخطأ السنة، ولو راوح بين قدميه كان أحب إلي.

٧٠٦٣ - حدثنا وكيع، عن عيينة بن عبد الرحمن، قال: كنت مع أبي في المسجد، فرأى رجلا صافا بين قدميه، فقال: ألزق إحداهما بالأخرى، لقد رأيت في هذا المسجد ثمانية عشر من أصحاب النبي صلى الله عليه وسلم، ما رأيت أحدا منهم فعل هذا قط."

(كتاب صلاة التطوع والإمامة وأبواب متفرقة، من كان يراوح بين قدميه في الصلاة، ٢ / ١٠٩، ط: دار التاج - لبنان)

فتح القدیر علي الهداية لابن ہمام میں ہے:

"وينبغي أن يكون بين رجليه حالة القيام قدر أربع أصابع، وقال الطحاوي في المقارنة هو الصحيح."

( كتاب الصلاة، باب صفة الصلاة، ١ / ٢٩٦، ط: دار الفكر، لبنان)

حاشية الطحطاوي على مراقي الفلاح شرح نور الإيضاح میں ہے:

"و" يسن" تفريج القدمين في القيام قدر أربع أصابع" لأنه أقرب إلى الخشوع والترواح أفضل من نصب القدمين وتفسير التراوح أن يعتمد على قدم مرة وعلى الآخر مرة لأنه أيسر وأمكن لطول القيام.

قوله: ويسن تفريج القدمين في القيام قدر أربع أصابع" نص عليه في كتاب الأثر عن الإمام ولم يحك فيه خلافا وفي الظهيرية وروى عن الإمام التراوح في الصلاة أحب إلي من أن ينصب قدميه نصبا فيما في منية المصلي من كراهة التمايل يمينا ويسارا محمول عن التمايل على سبيل التعاقب من غير تخلل سكون كما يفعله بعضهم حال الذكر لا الميل على إحدى القدمين بالاعتماد ساعة ثم الميل على الأخرى كذلك بل هو سنة ذكره ابن أمير حاج وكذا ما في الهندية عن الظهيرية وما في البناية عن الكشف من كراهة التراوح محمول على ما تقدم ثم هذا التحديد لمن ليس له عذر أما إذا كان به سمن أو أدرة ويحتاج إلى تفريج واسع فالأمر عليه سهل."

( كتاب الصلاة، فصل في بيان سننها، ص: ٢٦٢، ط: دار الكتب العلمية بيروت - لبنان)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144307101563

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں