بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 شوال 1445ھ 26 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

نماز کے بعد اپنے الفاظ میں دعا مانگنا


سوال

نماز پڑھنے کے بعد اپنے الفاظ میں دعا مانگ سکتے ہیں؟

جواب

نماز کے  بعد اپنے الفاظ  میں  دعا مانگ سکتے ہیں، نماز کی حالت میں عربی زبان کے علاوہ کسی زبان میں دعا نہیں کرسکتے، نماز کی حالت میں عربی کے علاوہ اپنی زبان میں دعا مانگنے سے نماز فاسد ہوجائے گی۔

الدر المختار وحاشية ابن عابدين (1/521):

"(ودعا) بالعربية، وحرم بغيرها ...... (بالأدعية المذكورة في القرآن والسنة. لا بما يشبه كلام الناس)."

الدر المختار وحاشية ابن عابدين (رد المحتار)(1/523:

"والمختار كما قاله الحلبي أن ما هو في القرآن أو في الحديث لايفسد، وما ليس في أحدهما إن استحال طلبه من الخلق لايفسد، وإلا يفسد لو قبل قدر التشهد". 

 قال في بذل المجہود:

" لو کان معنی الدعاء عاما للاستعانة والسوال وإظہار التذلل بذکر أسمائہ وصفاتہ فلیس فیہا معارضة (صلاً، فإن التسبیحات أیضًا من الدعاء ولو کان المراد بالدعاء السوال الصریح فالأمر بالدعاء في التطوعات، والأمر بالتسبیحان في الفرائض والنوافل؛ فإن أمر التطوعات واسع."

(بذل المجہود:۴/ ۳۵۰، باب في الدعاء في الرکوع والسجود(

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144201200693

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں