بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

14 شوال 1445ھ 23 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

نماز جنازہ کی دعا یاد نہ ہو تو کون سی دعا پڑھی جائے؟


سوال

اگر کسی شخص کو جنازہ کی نماز کی دعا نہیں آتی اور اس کو امامت کا موقع ملے تو وہ شخص نماز جنازہ میں کیا دعا پڑھے؟

جواب

واضح رہے کہ نمازِ جنازہ کے  ارکان چار تکبیرات کہنا  اور قیام کرنا ہے، جب کہ ثناء، درود شریف اور میت  اور عامۃ المسلمین کے لئے  دعا پڑھنا مسنون ہے، لہذا  اگر کسی شخص کو نمازِ جنازہ پڑھتے ہوئے یا پڑھاتے ہوئے جنازے کی ماثور دعا یاد نہ ہو تو  "اَللّٰهُمَّ اغْفِرْ لِلْمُؤْمِنِيْنَ وَ الْمُؤْمِنَاتِ" پڑھ لے۔

البحر الرائق میں ہے:

وأما ركنها: فالتكبيرات و القيام، وأما سننها: فالتحميد والثناء والدعاء فيها."

(كتاب الجنائز، شروط صلاة الجنازة، ج: 2، ص: 193، ط: دار الكتاب الإسلامي)

فتاوی ہندیہ میں ہے:

"ويدعو للميت وجميع المسلمين وليس فيها دعاء مؤقت وعن رسول الله - صلى الله عليه وسلم - أنه كان يقول: «اللهم اغفر لحينا وميتنا وشاهدنا وغائبنا وصغيرنا وكبيرنا وذكرنا وأنثانا اللهم من أحييته منا فأحيه على الإسلام ومن توفيته منا فتوفه على الإيمان» فإن كان الميت صغيرا عن أبي حنيفة  رحمه الله تعالى  أنه يقول: اللهم اجعله لنا فرطا اللهم اجعله لنا ذخرا وأجرا اللهم اجعله لنا شافعا ومشفعا هذا إذا كان ‌يحسن ‌ذلك فإن كان لا يحسن يأتي بأي دعاء شاء."

(كتاب الصلاة، الباب الحادي والعشرون في الجنائز، الفصل الخامس في الصلاة على الميت، ج: 1، ص: 164، ط: دار الفكر بيروت)

البحر الرائق میں ہے:

"ومن لا يحسن الدعاء يقول: اللهم اغفر للمؤمنيين والمؤمنات."

(كتاب الجنائز، دفن الميت بلا صلاة، ج: 2، ص: 197، ط: دار الكتاب الإسلامي)

فقط والله أعلم


فتوی نمبر : 144407102109

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں