بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

10 شوال 1445ھ 19 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

نماز جمعہ و عیدین کی جماعت کے درست ہونے کے لیے کتنے افراد ہونا شرط ہے؟


سوال

نماز جمعہ اور عیدین کی نماز باجماعت پڑھنے کے لیے امام کے علاوہ کتنے افراد کا ہونا ضروری ہے؟

جواب

نماز جمعہ کی جماعت کے درست ہونے کے لیے امام کے علاوہ تین افراد کا ہونا ضروری ہے۔  عید کی نمازکے لیے بھی جماعت کا ہونا شرط ہے، انفرادی طور پر عید کی نماز ادا کرنا درست نہیں، جماعت کے ساتھ پڑھنا ضروری ہے،  لیکن عید کی نماز  کی جماعت کے لیے امام کے علاوہ ایک مرد کا ہونا کافی ہے۔

البتہ جمعہ و عید کی نماز جتنے بڑے مجمع کے ساتھ   جامع مسجد یا عیدگاہ میں ادا کی جائے اتنا پسندیدہ ہے، بغیر عذر کے جامع مسجد یا عیدگاہ کی جماعت چھوڑ کر گھر یا کمپاؤنڈ وغیرہ میں مختصر جماعت سے اجتناب کیا جائے۔ فقط واللہ اعلم

مزید تفصیل کے لیے درج ذیل لنک پر فتویٰ ملاحظہ فرمائیں:

عید کی نماز گھر میں پڑھنا


فتوی نمبر : 144109203109

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں